خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 529
خطبات مسرور جلد سوم 529 (34) خطبہ جمعہ 2 ستمبر 2005ء جماعت احمدیہ کے جلسوں کے انعقاد کا مقصد افراد جماعت میں ایک پاک تبدیلی پیدا کرنا ہے جلسه سالانه جرمنی کے کامیاب انعقاد کے بعد احباب جماعت کو زریں نصائح خطبہ جمعہ فرمودہ 2 /ستمبر 2005ء بمقام بیت الرشید۔ہمبرگ (جرمنی) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ اتوار کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ جرمنی کا تین دن کا سالانہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔وہ تین دن ہر مخلص احمدی کو اپنے اندر رحمتیں اور برکتیں لئے ہوئے محسوس ہوئے۔نہ صرف ان فضلوں سے آپ نے ، جو براہ راست اس جلسہ میں شامل تھے حصہ لیا، بلکہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں جہاں جماعتیں قائم ہیں ہر مخلص احمدی نے ایم ٹی اے کے ذریعہ سے ان فضلوں کے نظارے دیکھے جن کا اظہار مختلف جگہوں سے خطوط اور فیکسوں کے ذریعہ سے ہو رہا ہے۔پس یہ جو تبدیلی اُس ماحول کی وجہ سے اکثریت نے ان دنوں میں اپنے اندر محسوس کی یہ صرف اس وجہ سے نہیں تھی کہ تقریر میں بہت اعلیٰ تھیں، تقریروں کے عنوانات بہت عمدہ تھے، مقررین کا طرز خطابت کمال کا تھا یا شامل ہونے والوں کی جلسہ سننے کی طرف توجہ بہت زیادہ تھی۔یا اکثریت محبت اور پیار سے رہ رہی تھی یا ہر ایک، ایک خاص جذبے سے سرشار تھا۔یقیناً یہ باتیں تھیں لیکن ان سب کے پیچھے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے ، اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو