خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 510 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 510

خطبات مسرور جلد سوم 510 خطبه جمعه 19 اگست 2005 ء 66 کو دیکھنے سے بے اختیار ہو کر انسان رو پڑتا ہے کہ کیا عظیم الشان انقلاب ہے جو آپ نے کیا۔دنیا کی کسی تاریخ اور کسی قوم میں اس کی نظیر نہیں مل سکتی۔یہ نری کہانی نہیں، یہ واقعات ہیں جن کی سچائی کا ایک زمانہ کو اعتراف کرنا پڑا ہے۔(الحكم 24 جنوری 1907ء صفحه 5) آج ہمارا بھی فرض ہے کہ جو اخلاق آپ نے ہمیں سکھلائے ان کو اختیار کریں اور دنیا کو بتائیں کہ یہ وہ اعلیٰ اخلاق ہیں جو اس معلم اخلاق نے ہمیں سکھائے اور آج بھی حسین معاشرے کے قیام کے لیے ان کو اپنا نا ضروری ہے۔پس اپنے نمونوں سے ہمیں ان کو دنیا کو دکھانا ہوگا۔اللہ تو فیق دے 谢谢谢