خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 474 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 474

خطبات مسرور جلد سوم 474 خطبه جمعه 5 راگست 2005 ء ساتھ یہ خبر نشر کی کہ۔U۔K میں مسلمان بہت بڑی امن کا نفرنس منعقد کر رہے ہیں۔پھر آسٹریلیا کے سرکاری چینل SBF نے جلسہ سالانہ۔U۔K کی جھلکیاں نشر کیں۔کہتے ہیں کہ عموماً اس طرح پہلے کبھی نہیں ہوا۔اور جو خبر نشر کی اس کا عنوان تھا دو مسلم علماء کا اختلاف رائے ایک احمدیہ مسلم کمیونٹی لندن میں اور دوسرا آسٹریلیا کا۔اور آسٹریلیا والے کے بارہ میں بتایا کہ وہ شدت پسندی کے حق میں ہیں۔اس میں بھی لوائے احمدیت لہرانے کی تقریب دکھائی گئی۔جماعت کا مختصر تعارف کروایا گیا۔محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں "Love for all hatred for none" کے بارہ میں بتایا گیا کہ یہ جماعت کا ماٹو ہے۔لندن کے جلسے کے مختلف مناظر دکھا کر بتایا گیا کہ تمیں ہزار کے قریب لوگ جمع ہو کر یہ کا نفرنس منعقد کر رہے ہیں۔اسی طرح سپین کے دو ٹیلیویژن چینلز نے خبر دی۔اور انہوں نے آج تک کبھی ہماری خبر نہیں دی۔جلسہ کے جھلکیاں دکھائیں ، لوائے احمدیت لہراتا ہوا دکھایا گیا۔اب MTA ہی نہیں بلکہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں حکومتوں کے جو ٹیلی ویژن چینلز ہیں ان پر بھی لوائے احمدیت لہراتا ہوا دکھایا جارہا ہے۔لوگوں کو ملتے ہوئے دکھایا گیا۔ایک اور ٹیلی ویژن چینل نے جلسہ کے مناظر دکھاتے ہوئے لندن بم دھماکے کے حوالے سے یہ بتایا کہ دنیا کے سب مسلمان ایک جیسے نہیں ہوتے اور پھر نہ ہی ہر پاکستانی جماعت دہشت گرد ہے۔یعنی پاکستان پر جو یہ الزام ہے اس کو بھی اس نے دھونے کی کوشش کی۔آگے لکھتے ہیں کہ یہ جماعت احمد یہ ہے جو لندن میں دنیا کے ممالک سے تمہیں ہزار کی تعداد میں جمع ہے اور جو انہوں نے Observation دی ہے اس کے نیچے بیان کرتے ہیں کہ دیکھیں کتنا پیارا ماحول ہے۔تو دیکھیں آج کی دنیا کو بھی نظر آرہا ہے کہ اسلام کی صحیح علمبردار اگر کوئی جماعت ہے تو یہی جماعت ہے جو آنحضرت اللہ کے عاشق صادق کی جماعت ہے، جو اسلام کا صحیح نام دنیا میں پھیلانے والی جماعت ہے۔پاکستان میں حکومت ہمیں غیر مسلم کہتی ہے اور دنیا ہمیں پاکستان کے سفیر کے نام سے پکار رہی ہے۔ابھی جب میں جمعہ کے لئے آرہا تھا تو خبر آئی کہ پاکستان میں دشمنی کا یہ حال ہے کہ ربوہ