خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 409 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 409

خطبات مسرور جلد سوم 409 خطبہ جمعہ 8 جولائی 2005ء فائدہ تو یہ ہے کہ ہدایت تمہارے لئے مستقل حصہ بن جائے گی ہم مستقل ہدایت پہ قائم رہو گے۔ایک دفعہ اگر تمہیں اللہ تعالیٰ نے یہ انعام دیا ہے کہ احمدیت کو قبول کر لیا تو اس پر قائم رہنے کے لئے یہ خرچ تمہیں ایک سہارے کا کام دیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اب اس ذریعہ سے تمہیں خود ہدایت دے گا۔اور نہ صرف یہ بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی کہ کئی گنا ہو کر واپس مل جائے گا۔جیسا کہ دوسری جگہ فرماتا ہے کہ سات سو گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑھا کر دیتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ تو کسی سے کوئی زیادتی نہیں کرتا بلکہ زیادتی کا کیا سوال ہے اللہ تعالیٰ تو احسان کرنے والوں میں سے ہے۔جیسا کہ کہتا ہے کہ میں بڑھا کے دیتا ہوں اور سات سو گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑھا کے دیتا ہوں۔تو جو احمدی اس جذبے سے چندے دیتے ہیں، اُس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ کے فضل ہوتے ہیں۔اور جنہوں نے یہ نکتہ سمجھ لیا وہ یہ پرواہ نہیں کرتے کہ کتنے ملین ڈالر ز یا کتنے ملین پونڈ خرچ ہو رہا ہوگا ، وہ بے دھڑک خرچ کرنے والوں میں سے ہوتے ہیں۔تو میں یہ کہہ رہا تھا کہ جولوگ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ کے فضل ہوتے ہیں اور یہ فضل اس بات کی فعلی شہادت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے اس عمل کو قبول کر لیا ہے، اور کئی گنا بڑھا کر دیا۔اور یہ ہر اس احمدی کے لئے جس نے حضرت مسیح موعود کو مانا، آپ کی سچائی ثابت کرنے کے لئے ایک عملی دلیل ہے جس کو احمدی اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کرتے ہیں۔اور یہ بات ایمان میں مزید پختگی پیدا کرتی ہے کہ یقینا ہم ہی وہ آخرین ہیں جن کے پہلوں کے ساتھ ملنے کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔غرض اگر غور کریں تو ہر بچے احمدی کا اپنا وجود ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی دلیل ہے۔اور اس بات پر گواہ ہے کہ وہ اللہ کی رضا حاصل کرنے والے لوگ ہیں۔مالی قربانیوں کے ضمن میں۔U۔K جماعت کا بھی ذکر کر دوں۔دنیا یہ نہ سمجھے کہ دوروں سے بس باہر کی جماعتیں ہی فائدہ اٹھا رہی ہیں اور یو کے میں گزشتہ بیس بائیس سال سے یہاں خلافت کا مرکز ہے اس قرب کی وجہ سے شاید یہ لوگ فائدہ نہیں اٹھاتے یا بھول گئے ہیں، یا اہمیت کا اندازہ نہیں ہے۔اگر یہ غلط فہمی ہے کسی کی تو دور کر لینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔U۔K کی