خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 127 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 127

خطبات مسرور جلد سوم 127 8 خطبہ جمعہ 4 / مارچ 2005ء قرآن کریم کی عظمت اور فضائل و برکات خطبه جمعه فرموده 4 / مارچ 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح۔مورڈن ،لندن۔تلاوت کی :۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی رَسُولٌ مِّنَ اللهِ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيْهَا كُتُبُ قَيْمَةً ( البينة: 4) پھر فرمایا:۔اس کا ترجمہ ہے کہ اللہ کا رسول مطہر صحیفے پڑھتا تھا ان میں قائم رہنے والی اور قائم رکھنے والی تعلیمات تھیں۔قرآن کریم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ یہ پاک کتاب ہے اور ہر قسم کے ممکنہ عیب سے پاک ہے اور نہ صرف پاک ہے بلکہ ہر قسم کی حسین اور خوبصورت تعلیم اس میں پائی جاتی ہے جس کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔اور اس میں وہ تمام خوبیاں شامل کر دی گئی ہیں جن کی پہلے صحیفوں میں کمی تھی اور اب یہی ایک لیم ہے جو ہر ایک قسم کی کمی سے پاک ہے۔بلکہ اس تعلیم پر عمل کر کے ہر برائی سے بچا جا سکتا ہے۔اور نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کی تعلیم پر عمل کرنے اور اس تعلیم کو لاگو کرنے سے ہی اپنی اور دنیا کی اصلاح ممکن ہے۔یعنی یہ تعلیم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اتری یہی اب دنیا کی اصلاح کی ، دنیا میں نیکیاں رائج کرنے کی ، دنیا میں امن قائم کرنے کی ، دنیا میں عبادت گزار