خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 639
خطبات مسرور جلد سوم 639 (42) خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء رمضان کے آخری عشرہ اور لیلۃ القدر کے فضائل اور دعا کی اہمیت و برکات خطبه جمعه فرموده 28 /اکتوبر 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة : 187) پھر فرمایا:۔رمضان آیا اور بڑی تیزی سے گزر گیا، صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں، پانچ چھ دن۔جب رمضان شروع ہو تو انسان سوچتا ہے، ایک مومن سوچتا ہے کہ یہ تمیں دن ہیں ، اس میں بڑی نیکیاں کرنے اور اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کا موقع مل جائے گا۔میں یہ بھی کرلوں گا ، میں وہ بھی کرلوں گا جس سے خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر سکوں۔لیکن آج یہ احساس ہو رہا ہے کہ یہ کیا! صرف چند روز رہ گئے؟ اور رمضان کا آخری جمعہ بھی آ گیا۔میں تو کچھ بھی نہیں کر سکا۔سوچنے والا صیح مومن یہی سوچتا ہے۔تو بہر حال اب یہ چند دن بھی یہ احساس دلا دیں کہ ان میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنا ہے۔جتنا سمیٹ سکتے ہیں سمیٹ لیں ، خالص ہو کر اس کی عبادت کی