خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 230 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 230

خطبات مسرور جلد سوم 230 خطبہ جمعہ 8 اپریل 2005 ء اس سے بہتر ملنے کا یقین ہوتا ہے۔(اللہ تعالیٰ کی خاطر اگر جائیداد جاتی ہے تو اس سے بہتر ملنے کی امید ہوتی ہے )۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ خدا ہی کی رضا کو مقدم کرنا تو تبتل ہے اور پھر تبتل اور تو کل تو ام ہیں۔یعنی تبتل کا راز تو گل ہے اور تو گل کی شرط ہے تبتل۔یہی ہمارا مذ ہب اس امر میں ہے۔(الحكم جلد 5 نمبر 37 صفحه 3 پرچہ 10 اکتوبر 1901ء) اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنے والے اور اسی پر تو کل کرنے والے بنیں۔谢谢谢