خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 378
$2004 378 خطبات مسرور بڑھائے اور لمبی عمر پائے تو اس کو چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے، خالص دین کے واسطے اپنی عمر کو وقف کرے۔یہ یادر کھے کہ اللہ تعالیٰ سے دھو کہ نہیں چلتا۔جو اللہ تعالیٰ کو دعا دیتا ہے وہ یادر کھے کہ اپنے نفس کو دھوکہ دیتا ہے وہ اس کی پاداش میں ہلاک ہو جاوے گا۔پس عمر بڑھانے کا اس سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے کہ انسان خلوص اور وفا داری کے ساتھ اعلائے کلمۃ الاسلام میں مصروف ہو جاوے اور خدمت دین میں لگ جاوے اور آج کل یہ نسخہ بہت ہی کارگر ہے کیونکہ دین کو آج ایسے مخلص خادموں کی ضرورت ہے۔اگر یہ بات نہیں ہے تو پھر عمر کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے، یہ یونہی چلی جاتی ہے۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ۵۶۳ الحکم ۱۷ فروری ۱۹۰۴ء) پس اگر اپنی عمروں میں برکت ڈالنی ہے، اللہ کے فضلوں کا وارث بنتا ہے تو دنیا کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ پیغام پہنچادیں۔آپ فرماتے ہیں کہ: ”اے تمام لوگو جوز مین پر رہتے ہو اور تمام وہ انسانی روحو جو شرق ومغرب میں آباد ہو! میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر سچا مذ ہب صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے۔اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کی روحانی زندگی اور پاک جلال کا ہمیں یہ ثبوت ملا ہے کہ اس کی پیروی اور محبت سے ہم روح القدس اور خدا کے مکالمہ اور آسمانی نشانوں کے انعام پاتے ہیں۔“ (تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد٥ ١ صفحه ١٤١) اللہ کرے کہ ہم میں سے ہر ایک کچی تڑپ کے ساتھ نوع انسانی کی سچی ہمدردی اور امت محمدیہ کے ساتھ محبت کے جذبے کے تحت حضرت اقدس مسیح موعود کا یہ پیغام دنیا کے ہر فرد تک پہنچانے والا ہو اور ہم اُسے پہنچاتے چلے جائیں۔اور اللہ تعالیٰ نے آج کل، جیسا کہ پہلے میں نے کہا ، ایم ٹی اے کا بھی ایک ذریعہ نکال دیا ہے، اپنے دوستوں کو اس سے متعارف بھی کرانا چاہئے۔