خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 374 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 374

374 $2004 خطبات مسرور ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا ہو رہا ہے۔یہاں تک کہ مسلمان اپنے ملکوں میں بھی آزادی سے سانس لینے کے حقدار نہیں ہیں۔اپنے ملکوں میں بھی وہ وہی کچھ کرنے پر مجبور ہیں جو دجال ان سے کروانا چاہتا ہے۔پھر جیسا کہ میں نے کہا یہ مسلمان خود غرض ملاؤں اور دجالی قوتوں کے پنجے میں پھنس کے ظلم کی چکی میں اس طرح پس رہے ہیں کہ جس کی کوئی انتہا نہیں اور ان ہوس پرست ملاؤں نے انہیں دین سے بھی دور کر دیا ہے اور مسلمان کہلانے کے باوجود خدا تعالیٰ کی تعلیم پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے بھی دور جاچکے ہیں۔لیکن ایک احمدی کو کیونکہ عمومی طور پر انسانیت سے ہمدردی بھی ہے اور پھر مسلمانوں سے تو خصوصی طور سے ہمدردی ہونی چاہئے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے ہیں۔ہم پر فرض بنتا ہے کہ ان کو ان اندھیروں سے نکالیں ، ان تک اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچائیں کہ مسیح اور مہدی کی جماعت میں شامل ہو جاؤ تو فلاح پاؤ گے۔اسی طرح عیسائیوں اور دوسرے مذاہب والوں کو بھی اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچائیں۔ایک درد کے ساتھ ان کے لئے دعائیں کریں۔ان کو اللہ تعالیٰ کا عبادت گزار بنائیں۔دنیا میں تیزی سے تباہی آ رہی ہے اور بڑی تیزی سے تباہی کی طرف دنیا بڑھ رہی ہے۔اس کی نزاکت کے پیش نظر ہمیں اس طرف بہت توجہ دینی چاہئے تبھی ہم اللہ تعالیٰ کی نظروں میں بہترین ٹھہر سکتے ہیں تبھی ہم خیر امت ہونے کا حق ادا کر سکتے ہیں۔اپنی امت کے کسی شخص کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے ہدایت پا جانے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کس قدر خوشی کا اظہار فرمایا ہے۔اس کا اندازہ اس حدیث سے ہوتا ہے۔حضرت سہل بن سعد روایت کرتے ہیں کہ آپ نے حضرت علی کو مخاطب کر کے فرمایا کہ بخدا تیرے ذریعے ایک آدمی کا ہدایت پا جانا ، تیرے لئے اعلیٰ درجہ کے سرخ اونٹوں کے مل جانے سے زیادہ بہتر ہے۔(مسلم کتاب فضائل الصحابه ـ باب فضائل علی بن ابی طالب) سرخ اونٹ اس زمانے میں بڑی قدر و قیمت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔جس طرح اس