خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 259
$2004 259 17 خطبات مسرور حقیقی تو بہ کے ساتھ حقیقی پاکیزگی اور طہارت شرط ہے ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ اپنی ظاہری و باطنی صفائی کی طرف خاص توجہ دے ۲۳ را پریل ۲۰۰۴ء بمطابق ۲۳ / شہادت ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ ایمان کا دعویٰ کرنے کے بعد ظاہری و باطنی صفائی کی طرف خاص توجہ دے، صفائی اور نظافت کی بابت ارشادات اور اسلامی تعلیمات اور ہمارے فرائض ربوہ میں صفائی اور صاف ستھرا ماحول اور ربوہ کو سرسبز بنایا جا رہا ہے اور مزید بنایا جائے قادیان میں بھی احمدی گھروں کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھیں، جماعتی عمارات کے ماحول کو صاف رکھنے کا با قاعدہ انتظام ہو اور ا سکے لئے خدام الاحمدیہ اور لجنہ وقار عمل کرے، عمارات اور مساجد کے ماحول کو بھی پھولوں اور سبزے سے خوبصورت بنایا جائے۔۔۔