خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 892
$2004 892 خطبات مسرور جاہ جلال کے نبی کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے کی جو کوشش کر رہی ہے، یہ جماعت، جماعت احمد یہ اس کی راہ میں مسلمان کہلانے والے رکاوٹیں اور مشکلیں ڈال رہے ہیں ، ان کے خلاف الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی رحم فرمائے۔آنحضرت ﷺ سے عشق و محبت اور آپ پر درود بھیجنے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے آپ سے جو محبت کی اور جس طرح نوازا اس ذکر کو بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔پھر بعد اس کے جو الہام ہے وہ یہ ہے صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ سَيِّدِ وُلْدِ آدَمَ وَخَاتَم النبيين۔اور درود بھیج محمد اور آل محمد پر جوسردار ہے آدم کے بیٹوں کا اور خاتم الانبیاء ہے صلی اللہ علیہ وسلم۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ سب مراتب اور تفضلات اور عنایات اُسی کے طفیل سے ہیں اور اُسی سے محبت کرنے کا یہ صلہ ہے۔سبحان اللہ اس سرور کائنات کے حضرت احدیت میں کیا ہی اعلیٰ مراتب ہیں۔یعنی آنحضرت ﷺ کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک کتنا اونچا مرتبہ ہے۔” اور کس قسم کا قرب ہے کہ اس کا محب خدا کا محبوب بن جاتا ہے اور اس کا خادم ایک دنیا کا مخدوم بنایا جاتا ہے۔پھر فرماتے ہیں۔فارسی کے کچھ شعر ہیں۔بیچ محبوبے نماند ہیچو یار دلبرم مهر و ماه را نیست قدری در دیار دلبرم آں کجا روئے کہ دارد همچو رویش آب و تاب واں کجا باغ که می دارد بهار دلبرم یعنی میرے دوست کے مقابلے میں ، میرے محبوب کے مقابلے میں کوئی بھی محبوب نہیں ہے۔میرے دوست کے مقابلے میں تو چاند اور سورج کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے اور وہ چہرہ کہاں