خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 684 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 684

$2004 684 خطبات مسرور دکھانے کا باعث بنتی ہے۔بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر وہ شخص جو اپنی اصلاح کرنا چاہتا ہے، ہدایت کے راستے تلاش کرنا چاہتا ہے ، وہ نیک نیت ہو کر ، پاک دل ہو کر اس کو پڑھے اور اپنی عقل کے مطابق اس پر غور کرے، اپنی زندگی کو اس کے حکموں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے۔کوشش تو بہر حال شرط ہے وہ تو کرنی پڑتی ہے۔دنیاوی چیزوں کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے اس کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا۔روٹی کمانے کے لئے دیکھ لیں کتنی کوشش کرنی پڑتی ہے۔سوائے ان لوگوں کے جن کا شیوہ ہی نکھے بیٹھ کر کھانا ہوتا ہے۔دوسروں سے امید لگائے بیٹھے ہوتے ہیں یا ایسے بھی ہوتے ہیں جو بیویوں کو کہتے ہیں جاؤ کماؤ، میں گھر میں بیٹھتا ہوں۔پیشہ ور مانگنے والے بھی مانگنے کی کوششوں میں محنت کرتے ہیں۔یہاں مغرب میں بھی بہت سارے مانگنے والے سارا دن باجے ، ڈھول اور دوسری اس طرح کی چیزیں لے کر سڑکوں اور پارکوں میں بیٹھتے ہیں۔یہ سب کچھ اس کوشش میں ہی ہے نا! کہ روٹی حاصل کی جائے۔تو بہر حال میں یہ کہہ رہا تھا کہ اگر کوشش کرو گے، اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی ہدایت پانے کی اور تقویٰ حاصل کرنے کی تو پھر تمہیں اس کتاب سے بہت کچھ ملے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہاری نیت نیک ہے تو میں نے اس کو تمہارے لئے آسان کر دیا ہے اور کر دوں گا، بشرطیکہ تم اس کو پڑھ کر عمل کر کے ہدایت پانا چا ہو۔جیسا کہ فرماتا ہے ﴿وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرْ﴾ (القمر: 18) ، اور یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کی خاطر آسان بنادیا ہے، پس کیا ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا ؟ پس یہ اللہ تعالیٰ کا دعویٰ ہے، یہ اس کا دعویٰ ہے جس نے انسان کو پیدا کیا ہے اس کی فطرت کی ہر اونچ نیچ کو جانتا ہے۔اس کے اندر کو بھی جانتا ہے جہاں تک انسان خود بھی نہیں پہنچ سکتا۔اس کو پڑ ہے کہ کس شخص کی کتنی استعداد یں ہیں۔