خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 582 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 582

خطبات مسرور $2004 582 تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ هُمْ فِى صَلَاتِهِمْ حَشِعُوْنَ۔وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ۔وَالَّذِيْنَ هُمْ لِلزَّكَوةِ فَعِلُوْنَ۔وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حَفِظُوْنَ إِلَّا عَلَى اَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ۔فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْعَدُونَ۔وَالَّذِيْنَ هُمْ لَا مَنتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُوْنَ۔وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلَى صَلَوتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ۔أَوْلَئِكَ هُمُ الْوَرِثُوْنَ الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيْهَا خلِدُونَ (سورة المومنون آيات 2 تا 12) انسان دنیا میں بہت سی ایسی باتیں کر جاتا ہے کہ جو برائیوں کی طرف لے جانے والی اور خدا تعالیٰ سے دور کرنے والی ہوتی ہیں اور اچھے بھلے سمجھدار لوگ جن کو دین کا بھی علم ہوتا ہے وہ بھی بعض دفعہ ایسی باتیں کر رہے ہوتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ اس قسم کے لوگ بھی ایسی باتیں کر سکتے ہیں۔یہ باتیں، یہ حرکتیں جو جان بوجھ کر کی جا رہی ہوں یا انجانے میں کی جارہی ہوں لغو، فضول یا بیہودہ حرکتوں میں شمار ہوتی ہیں۔اور ایسی حرکتیں کرنے والے یا با تیں کرنے والے سمجھتے ہیں کہ یہ تو ہلکی پھلکی باتیں ہیں مذاق کی باتیں ہیں، دل لگانے کی باتیں یا حرکتیں ہیں۔لیکن اُن کو پتہ نہیں چلتا کہ یہی باتیں بعض دفعہ پھر برائیوں کی طرف لے جانے والی اور خدا تعالیٰ کے احکامات سے پرے ہٹانے والی بن جاتی ہیں۔اس لئے ایک مومن کو ہمیشہ ان سے بچنا چاہئے۔کیونکہ اپنی فلاح اور کامیابی کے لئے بھی اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے بھی ان سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا حاصل کرنے والوں،