خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 953 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 953

953 $2004 خطبات مسرور گھر میں بچوں میں بھی شوق پیدا ہو گا کہ ہم وقف کر کے مربی بنیں۔تو اس لحاظ سے بھی عہد یداران کو خیال کرنا چاہئے۔چھوٹے موٹے اختلافات کو ایشو (Issue) نہیں بنا لینا چاہئے جس سے دونوں طرف بے چینی پھیلنے کا اندیشہ ہو۔لیکن واقفین زندگی اور مربیان سے بھی میں یہ کہتا ہوں کہ دنیا چاہے آپ کے مقام کو سمجھے یا نہ سمجھے لیکن اللہ کی راہ میں قربانی کا جو آپ نے عہد کیا ہے اور پھر اس کو نیک نیتی سے خدا کی خاطر نبھا رہے ہیں تو دنیا کے لوگوں کی ذرا بھی پرواہ نہ کریں۔چاہے اپنوں کے چر کے ہوں یا غیروں کے چر کے ہوں جو بھی لگتے ہیں ان پر خدا کے آگے جھکیں۔آپ جماعتی نظام میں تعلیم و تربیت کے لئے ، دنیا کو اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے ، خلیفہ وقت کے نمائندے ہیں۔یہ آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔خلیفہ وقت نے بہت سی ایسی باتوں پر آپ پر انحصار کیا ہوتا ہے جن پر بعض فیصلے ہوتے ہیں۔اس لئے اس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہر دنیاوی اونچ نیچ کو دل سے نکال دیں اور یکسوئی سے وہ کام سر انجام دیں جو آپ کے سپرد کئے گئے ہیں۔اگر خدا تعالیٰ کی خاطر یہ چر کے برداشت کرتے رہیں گے تو اللہ تعالیٰ خود ہی آپ کی سہولت کیلئے سامان بھی پیدا فرما تار ہے گا۔ذہنی کوفت کو دور کرنے کے لئے سامان بھی فرماتا رہے گا۔مربیان کے گھروں میں بھی عہدیداروں کے رویوں کے متعلق بچوں کے سامنے کبھی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔اپنی بیویوں کو بھی سمجھا ئیں کہ واقف زندگی کی بیوی بھی وقف زندگی کی طرح ہی ہوتی ہے یا ہونی چاہئے یا یہ سوچ رکھنی چاہئے۔اس لئے ہر بات صبر اور حوصلے سے برداشت کرنی ہے۔اور صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑانا ہے،ا س کے حضور جھکنا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ ضرور اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے گا۔اب عہدیداروں کو پھر میں یہ کہتا ہوں کہ لوگوں کے لئے پیار اور محبت کے پر پھیلائیں۔خلیفہ وقت نے آپ پر اعتماد کیا ہے۔اور آپ پر اعتماد کرتے ہوئے اس پیاری جماعت کو آپ کی کمرانی میں دیا ہے۔ان کا خیال رکھیں۔ہر ایک احمدی کو یہ احساس ہو کہ ہم محفوظ پروں کے نیچے