خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 702
خطبات مسرور $2004 702 تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: الَّذِيْنَ اِنْ مَّكْتَهُمْ فِى الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُ الزَّكُوةَ وَاَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ۔وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ﴾ (سورة الحج آيت :42) الحمد للہ کہ آج جماعت احمد یہ برطانیہ کی یہ مسجد جسے برمنگھم کی جماعت نے بہت بڑا حصہ قربانی کا دے کر تعمیر کیا ہے، اس کی تکمیل ہونے پر افتتاح ہو رہا ہے۔اس مسجد کی اور برمنگھم جماعت کی بیک گراؤنڈ (Back ground) کے بارے میں مختصر تاریخ ، چند ایک پوائنٹ بتادیتا ہوں۔یہاں 1960ء میں جماعت قائم ہوئی تھی جو صرف پانچ افراد پر مشتمل تھی۔پھر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے وقت میں 1980ء میں یہاں پہلامشن ہاؤس خریدا گیا اور اس کا نام حضور رحمہ اللہ نے بیت البرکات تجویز فرمایا اور پھر اس کے بعد اللہ کے فضل سے جماعت بڑھنی شروع ہوئی تو 1993ء میں مسجد کے لئے نئی جگہ کی تلاش بھی شروع ہوئی اور 1994 ء میں برمنگھم کونسل نے یہ جگہ مارکیٹ میں فروخت کے لئے رکھی تو جماعت نے رابطہ کیا اور اکتوبر میں بڑی برائے نام قیمت پر یہ جگہ مل گئی۔( حضور انور نے مکرم امیر صاحب برطانیہ کو مخاطب کر کے استفسار فرمایا کہ یہ جگہ برائے نام قیمت پر ہی ملی تھی ؟ ) اور یہ ایک خستہ حال سکول کی عمارت تھی۔گورنمنٹ کے کاغذات میں ویسے لسٹڈ (Listed) بلڈنگ تھی ، خود چاہے لسٹڈ بلڈنگ کا حال برا کر دیں لیکن جب کوئی لے