خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 664
664 $2004 خطبات مسرور کی طرف دوڑنے کے لئے حرکت دیتی ہے۔اور اس قدر تا کید فرمانے میں بھید یہ ہے کہ تقویٰ ہر ایک حصین باب میں انسان کے لئے سلامتی کا تعویذ ہے۔اور ہر ایک قسم کے فتنہ سے محفوظ رہنے لئے حصن حص ہے۔یعنی ایک مضبوط قلعہ ہے۔ایک متقی انسان بہت سے ایسے فضول اور خطرناک جھگڑوں سے بچ سکتا ہے جن میں دوسرے لوگ گرفتار ہو کر بعض اوقات ہلاکت تک پہنچ جاتے ہیں اور اپنی جلد بازیوں اور بدگمانیوں سے قوم میں تفرقہ ڈالتے اور مخالفین کو اعتراض کا موقع دیتے ہیں“۔( ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ١٤ صفحه ٣٤٢ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم نہ صرف نیکیوں کو اختیار کرنے والے ہوں بلکہ ان نیکیوں میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے تقویٰ کے بھی اعلیٰ مدارج حاصل کریں۔ہمارا ہر قول، ہر فعل، ہمارا اٹھنا بیٹھنا اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق ہو۔اللہ تعالیٰ جلسے کے ان دنوں میں جو آج سے شروع ہو چکا ہے آپ کو اس کی برکات حاصل کرنے والا بنائے۔ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے والا بنائے۔مہمان بھی اور میزبان بھی ایک دوسرے کا خیال رکھنے والے اور جس مقصد کے لئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں یعنی نیکیوں کو سیکھنے کے لئے اور نیکیوں کو پھیلانے کے لئے اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے بڑھنے کے لئے اس مقصد کو حاصل کرنے والے ہوں۔عبادات کے بھی اعلیٰ معیار حاصل کرنے والے ہوں۔اور مالی قربانیوں کے بھی اعلیٰ معیار حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ سب کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام دعاؤں کا وارث بنائے جو آپ نے اپنے ماننے والوں کے لئے کی ہیں۔