خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 618 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 618

$2004 618 خطبات مسرور جو ہیں وہ خود سمجھتے ہیں اس لئے اپنی اصلاح کرلیں۔دوسرے ہیومینیٹی فرسٹ ایک ایسا ادارہ ہے جو باقاعدہ رجسٹرڈ ہے۔اور اس کی مرکزی انتظامیہ لندن میں ہے۔لندن سے با قاعدہ پہنچ Manage) کیا جاتا ہے۔افریقہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مرکزی ادارہ ہے مختلف ممالک نے اس میں بہت کام کیا ہے۔جرمنی کے علاوہ۔جرمنی میں یہ اس طرح فعال نہیں ہے۔فعال اس لئے نہیں ہے کہ بعض معاملات میں انہوں نے زیادہ آزاد ہونے کی کوشش کی ہے۔اس لئے میں یہاں امیر صاحب کو اس کا نگران اعلیٰ بنا تا ہوں اور وہ اب اپنی نگرانی میں اس کو ری آرگنا ئز (Re-organize) کریں اور چیئر مین اور تین ممبران کمیٹی بنائیں اور پھر جس طرح باقی ممالک میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں یہ بھی کریں لیکن مرکزی ہدایت کے مطابق۔کیونکہ مرکزی رپورٹ کے مطابق بھی یہاں کی ہیومینیٹی فرسٹ کی انتظامیہ کا تعاون اچھا نہیں تھا۔بار بار توجہ دلانے پر اب بہتری آئی ہے لیکن مکمل نہیں۔تو یہ بھی اطاعت کی کمی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ خلیفہ وقت سے براہ راست رابطہ ہو جائے تو باقی نظام سے جو مرضی سلوک کرو کوئی حرج نہیں ہے۔یہ غلط تاثر ہے۔ذہنوں سے نکال دیں۔اگر کوئی دقت اور مشکل ہو کسی انتظام کو چلانے میں تو آپ خلیفہ وقت کو بھی خط لکھ سکتے ہیں۔لیکن بہر حال متعلقہ امیر کو اس کی کاپی جانی چاہئے۔لیکن براہ راست کسی قسم کا خود قدم اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو کامل فرمانبرداروں میں سے رکھے اور اطاعت کے معیار حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔اللہ اور اس کے رسول اور ملوک کی اطاعت اختیار کرو۔اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ جب سچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں ہے جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے۔مگر ہاں یہ شرط ہے کہ سچی اطاعت ہو اور یہی ایک مشکل امر ہے۔اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کر دینا ضروری ہوتا