خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 588 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 588

$2004 588 خطبات مسرور ہی آگے قدم بڑھانا ہے۔لیکن جب شام ہوتی ہے گھر سے نکلے بازار گئے ،کوئی کام کرنے کے لئے گئے ، کوئی دوست مل گیا بڑی محبت کا اظہار کیا بڑے طریقے سے بڑی خوبیاں گنوا کر کسی لاٹری کا تعارف کرا دیا۔تمہارے پیسے بھی اس نے اس طرح ضائع کئے کہ لالچ تو یہ دیا کہ پیسے ضائع نہیں ہوں گے لیکن حقیقت میں پیسے ضائع ہو رہے ہوتے ہیں۔اور وہ آپ کے پیسوں کے ساتھ اپنے پیسے بھی ضائع کر رہا ہوتا ہے۔یا پھر رقمیں جیتنے کے لئے جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ مختلف جگہوں پر بعض مشینیں لگی ہوتی ہیں بعض گیمز پڑی ہوتی ہیں خاص طور پر نو جوان اور بچے ، ویسے تو بڑے بھی اس میں کافی دلچسپی لیتے ہیں ، باتوں باتوں میں ہی ان کو کھیلنے میں لگا دیا۔اس طرح وہ دوستوں کی باتوں میں آگئے۔یا ایسے دوست جن کو سگریٹ پینے کی عادت ہوتی ہے ان کے ساتھ تعلق کی وجہ سے سگریٹ کی عادت پڑ جاتی ہے۔پھر بڑھتے بڑھتے دوسری نشہ آور اشیاء بھی استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔تو ایسے لوگ جو اس طرح بگاڑنے کی کوشش کریں غلط قسم کے بیہودہ اور لغولوگوں کے زمرے میں آتے ہیں، ان سے تعلقات ختم کرنے چاہئیں۔جلسہ کے دنوں میں بھی بعض دفعہ بعض ایسے نو جوان یہاں آ جاتے ہیں جو نشے کے عادی ہوتے ہیں چاہے ایک آدھ ہی ہو۔کیونکہ اتنی جرات کر کے وہی لوگ آتے ہیں جو نشہ کا کاروبار کرنے والوں کے بعض دفعہ ایجنٹ بھی ہوتے ہیں۔اور یہاں آ کر نو جوانوں کو باتوں باتوں میں لغویات میں ڈال دیتے ہیں۔یہ جو لغویات ہیں ایک حد کے بعد یہ گناہ میں شمار ہونے لگ جاتی ہیں تو اس طرح آپ کو بعض لوگ گناہ میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔پھر لغو مجلسیں ہیں جہاں بیٹھ کر لوگوں کے متعلق باتیں ہو رہی ہوتی ہیں ہنسی ٹھٹھا کیا جارہا ہوتا ہے۔یہ تمام مجالس بھی لغو مجالس ہیں ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔خاص طور پر یہ دن جو جلسے کے دن ہیں یہ آپ کی اصلاح کے دن ہیں، ایک ٹریننگ کے لئے آپ یہاں اکٹھے ہوتے ہیں۔ان دنوں میں اگر ان برائیوں سے بچنے کی