خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 539
$2004 539 مسرور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ کون سا اسلام سب سے بہتر ہے۔فرمایا ضرورت مندوں کو کھانا کھلاؤ اور ہر اس شخص کو جسے تم جانتے ہو یا نہیں جانتے ، سلام کہو۔(صحیح بخاری کتاب الایمان باب اطعام الطعام من الاسلام تو جب اس طرح سلام کا رواج ہوگا تو آپس میں محبت بڑھے گی۔اور انشاء اللہ تعالیٰ جب آپ ایک دوسرے کو سلام کر رہے ہوں گے، ہر طرف سلام سلام کی آواز میں آ رہی ہوں گی تو یہ جلسہ محبت کے سفیروں کا جلسہ بن جائے گا کیونکہ محض اللہ یہ سب عمل ہور ہا ہوگا تو اللہ کی پیار کی خاص نظر بھی آپ پر پڑ رہی ہوگی۔اس لئے ان دنوں میں خاص طور پر عورتیں بھی ، بچے بھی ، مرد بھی سلام کو بہت رواج دیں۔کیونکہ اس سے ایک تو محبت بھی آپس میں بڑھے گی اور پھر اسلام کا صحیح نمونہ بھی پیش ہو رہا ہو گا جو غیروں کو بھی نظر آ رہا ہوگا۔اب بعض متفرق باتیں جو جلسہ کے تعلق میں ہیں میں کہنا چاہتا ہوں جو مہمانوں، میزبانوں، ڈیوٹی والوں ہر ایک کے لئے ہیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ مسجد میں اور مسجد کے ماحول میں اس کے آداب اور تقدس کا خیال رکھیں۔مسجد فضل میں جب یہاں سے جائیں گے وہاں بھی کافی رش ہوتا ہے۔جلسہ کے دنوں میں یہ مار کی بھی مسجد کا ہی متبادل ہے بلکہ یہ پورا علاقہ یعنی جلسہ گاہ میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے مطابق وہی نظارے نظر آنے چاہئیں جو ایک ایسے پاکیزہ مقدس ماحول میں ہونے چاہئیں۔جہاں صرف اللہ اور اس کے رسول کی باتیں ہورہی ہوں ، ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی باتیں ہو رہی ہوں۔جلسہ کے ایام ذکر الہی اور درود شریف پڑھتے ہوئے گزاریں اور التزام کے ساتھ بڑی با قاعدگی کے ساتھ توجہ کے ساتھ نماز با جماعت کی پابندی کریں۔