خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 441
$2004 441 خطبات مسرور مرزا مبارک احمد صاحب کی 21 جون کو وفات ہوگئی تھی۔آپ کی عمر 90 سال تھی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔اور آپ بڑا لمبا عرصہ بیمار ہے۔1914ء میں آپ پیدا ہوئے تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے دوسرے بیٹے تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ سفروں میں کافی رہے ہیں۔اور پھر مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا، یونیورسٹی سے گریجوایشن کی اور اس کے بعد آپ نے زندگی وقف کر دی۔اور تحریک جدید میں حضرت مصلح موعود نے ان کو لگایا تھا۔اور آپ نے بڑا لمبا عرصه خدمت سلسلہ کی توفیق پائی۔بطور وکیل صنعت، زراعت، آپ بہت عرصہ وکیل النبشیر رہے ہیں، وکیل الدیوان رہے پھر تحریک جدید کے وکیل اعلیٰ رہے۔اور پھر صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ بھی رہے۔خلافت رابعہ کے دور میں صدر مجلس تحریک جدیدر ہے۔ابھی میں نمازوں کے بعد ان کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کریں۔آپ کے دو بیٹے ہیں اور ایک بیٹی جو یہیں کینیڈا میں رہتی ہیں امتہ الباقی عائشہ، ان کے خاوند ظفر نذیر صاحب ہیں۔اور بیٹے مرزا مجیب احمد صاحب اور ڈاکٹر مرزا خالد تسلیم صاحب۔ڈاکٹر خالد تسلیم صاحب بھی آجکل ربوہ میں ہیں اور اللہ کے فضل سے اہل ربوہ کی بڑی خدمت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے اور ان سب کو صبر کی توفیق دے۔میاں مبارک احمد صاحب میرے ماموں بھی تھے۔