خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 389
$2004 389 خطبات مسرور ہمارے سپرد کئے ہیں ان کا حق ادا کرنے والے بھی ہوں۔یاد رکھیں کہ ذاتی نمونے کی طرف لوگوں کی بہت توجہ ہوتی ہے، بہت نظر ہوتی ہے۔کئی واقعات ایسے ہیں۔ایک شخص نے مجھے بتایا کہ وہ احمدیت کے بہت قریب تھا، بیعت کرنے کے بہت قریب تھا لیکن اس کے ایک احمدی عزیز نے اس سے ایک بہت بڑا دھو کہ کیا جس کی وجہ سے وہ باوجود جماعت کو اچھا سمجھنے کے احمدیت قبول کرنے سے انکاری ہو گیا۔تو بہر حال یہ تو اس کی بد قسمتی تھی ، شامت اعمال تھی جس کی وجہ سے اس کو موقع نہیں ملا۔لیکن اس احمدی کا نام بھی اس کی اس بدی کے ساتھ لگ گیا۔اس لئے اس حدیث کو ہمیشہ یادرکھیں کہ ہدایت کی طرف بلاؤ اور ہدایت کی طرف بلانے والے کا اجر سرخ اونٹوں کے حاصل کرنے سے زیادہ ہے۔دینی اور دنیاوی انعامات سے اللہ تعالیٰ نوازتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار، تو بہ، دینی علوم کی واقفیت، خدا تعالیٰ کی عظمت کو مد نظر رکھنا اور پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا ہیں۔نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ہے۔جب نماز پڑھو تو اس میں دعا کرو اور غفلت نہ کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الہی کے متعلق ہو یا حقوق العباد کے متعلق ہو بچو“۔(ملفوظات جلد ۳ صفحه ۲٤۲۲۲۲۲۱ اپریل (۱۹۰۳ء اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔عہد بیعت کو نبھانے والے بنیں۔اسلام کی خوبصورت تعلیم کو اپنے اوپر بھی لاگو کریں اور دنیا کو پہنچانے والے بھی ہوں۔اور جلد سے جلد اسلام کا غلبہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔آمین