خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 270 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 270

$2004 270 خطبات مسرور مطابق یہ کہتے ہیں کہ صبح شام ضرور برش کرنا چاہئے۔رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھ کر۔ورنہ بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔بلکہ ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ آدمی جب صبح اٹھتا ہے تو اس کے دانتوں پر چھ سومختلف سپیشیز (species ) کے لا تعداد بیکٹیریا ہوتے ہیں۔سپیشیز (species ہی چھ سو ہوتی ہیں جو دانتوں پر لگی ہوتی ہیں اور تعداد کتنی ہے، یہ پتہ نہیں لیکن دیکھیں آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم نے پندرہ سو سال پہلے ہمیں بتا دیا کہ سو کر اٹھو تو پہلے دانت صاف کرو۔اب ان باتوں کو دیکھ کر آج کل کے ڈاکٹر اور سائنسدان کو خدا اور اسلام کی سچائی پر یقین ہونا چاہئے کہ جو باتیں اس زمانے کی تحقیق سے ثابت ہو رہی ہیں اور اب پتہ لگ رہی ہیں وہ باتیں آج سے پندرہ سوسال پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بتا چکے ہیں۔کھانا کھانے سے پہلے بھی ہاتھ دھونے کا حکم آتا ہے۔آپ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھوتے تھے اور کمی کرتے تھے بلکہ ہر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد کلی کرتے اور آپ پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد بغیر کلی کئے نماز پڑھنے کو نا پسند فرماتے تھے۔(بخاری کتاب الاطعمه) کھانا کھا کر کئی بھی کرنی چاہئے اور ہاتھ بھی دھونے چاہئیں۔اور اس سے پہلے بھی تا کہ ہاتھ صاف ہو جائیں۔اور بعد میں اس لئے کہ سالن کی بو منہ اور ہاتھوں سے نکل جائے۔آج کل تو مسالے بھی ایسے ڈالے جاتے ہیں کہ کھاتے ہوئے شاید اچھے لگتے ہوں لیکن اگر اچھی طرح ہاتھ منہ نہ دھویا ہوتو بعد میں دوسروں کے لئے کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ہاتھ دھو کر دائیں ہاتھ سے کھانا کھانا چاہئے۔(بخاری کتاب الاطعمه باب التسمية على الطعام و الاكل باليمين دوسری جگہ فرمایا گند وغیرہ کی صفائی کے لئے بایاں ہاتھ استعمال کرو۔لیکن آج کل یہاں یورپ میں کیونکہ لوگوں کو احساس نہیں ہے دائیں اور بائیں کا، اکثر دیکھا ہے گورے انگریز ، عیسائی بائیں ہاتھ سے ہی کھا رہے ہوتے ہیں۔کبھی سڑک پہ جاتے ہوئے نظر پڑ جائے تو ہاتھ میں