خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 232 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 232

$2004 232 خطبات مسرور عبادت کرنے والے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والے لوگ موجود ہیں۔اگر آپ کے عمل اس طرح ہوئے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی دعوت الی اللہ کئی گنا بڑھ جائے گی۔لوگ آپ کا نمونہ دیکھ کر آپ کی طرف آئیں گے۔کیونکہ حقیقی اسلام ان کو آپ میں ہی نظر آئے گا۔اپنے عملی نمونے کے ساتھ ان لوگوں کے لئے دعائیں بھی بہت کریں۔آپ نے ایک چیز کو بہترین سمجھ کر اپنے لئے قبول کیا ہے۔تو آنحضرت ﷺ کے حکم کے مطابق جو چیز تم اپنے لئے بہترین سمجھتے ہو اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرو۔تو جب احمدیت کو آپ نے بہترین سمجھتے ہوئے قبول کیا ہے تو لوگوں تک اس پیغام کو پہنچانا بھی آپ کا فرض بنتا ہے۔اس لئے دعوت الی اللہ کے ساتھ ساتھ اپنے ہم قوموں کے لئے اور ساری دنیا کے بھٹکے ہوؤں کے لئے دعائیں بھی بہت کریں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ یہاں اس علاقے میں یا اس شہر میں کافی بڑی تعد اد اور اکثریت مسلمانوں کی ہے۔جو ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے ہیں اور یہاں کے لوگوں میں شرافت بھی ہے اور اس کا پتہ اس طرح چلتا ہے کہ بہت بڑی اکثریت ہمارا ریڈ یو سنتی ہے اور پسند کرتی ہے۔اس لئے ان کے لئے بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو سیدھا راستہ دکھائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔بہت سے لوگ دوسری جگہوں سے بھی یہاں آئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ خیریت سے انہیں اپنی حفاظت میں لے کے جائے۔اور اپنے گھروں میں جا کر وہ دعوت الی اللہ کرنے والے بھی بنیں اور اپنا نیک نمونہ دکھانے والے بھی بنیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو۔آمین