خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 807
$2004 807 خطبات مسرور خاطر قربانی کی جائے تو اس سے ایمان میں ترقی ہوتی ہے تو ان کو بھی عادت پڑ جاتی ہے۔بہت سے نومبائعین کو بتایا ہی نہیں جاتا کہ انہوں نے کوئی مالی قربانی کرنی بھی ہے کہ نہیں۔تو یہ بات بتانا بھی انتہائی ضروری ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ایسے لوگوں کا پھر ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے جو مالی قربانیاں نہیں کرتے۔اب اگر ہندوستان میں ، انڈیا میں اور افریقن ممالک میں یہ عادت ڈالی جاتی تو چندے بھی کہیں کے کہیں پہنچ جاتے اور تعداد بھی کئی گنازیادہ ہو سکتی تھی۔اب میں دوبارہ تحریک جدید کے نئے مالی سال کی طرف، جو شروع ہونا ہے، آتا ہوں۔لیکن اس سال کے شروع میں جہاں مالی پوزیشن بتائی جاتی ہے چندوں کی تعداد بھی بتائی جاتی ہے وہاں ساتھ ہی نئے سال کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔تو اعلان کرنے سے پہلے اس کا جو تھوڑ اسا تاریخی حصہ رہ گیا تھاوہ میں بتا دیتا ہوں۔تحریک جدید جیسا کہ میں نے بتایا، پہلا دور دس سال کا تھا۔حضرت مصلح موعودؓ نے شروع کیا تو اس وقت آپ نے اس دور کو دفتر کہا۔1934 ء میں جب شروع کیا تو وہ دس سال کے لئے تھا وہ دفتر اول کہلاتا تھا۔اس میں جیسا کہ میں نے بتایا پانچ ہزار مجاہدین شامل تھے۔پھر کام کی نوعیت کے لحاظ سے اور اس کی اہمیت کے پیش نظر جیسا کہ میں نے کہا آپ نے اس کو مزید آگے بڑھا دیا، دس سال سے زائد کر دیا۔اور اس دوسرے دور کو دفتر دوم کا نام دیا گیا۔شروع میں تو دفتر دوم کا کوئی معین عرصہ نہیں تھا، جہاں تک میں نے دیکھا ہے، لیکن بعد میں آپ کا ایک ارشاد ملتا ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ آئندہ یہ دفتر قائم ہوتے چلے جائیں گے اور ہر دور، ہر دفتر 19 سال کا ہو گا۔لیکن دفتر دوم حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی لمبی بیماری کی وجہ سے بند نہ ہوا اور اس وقت، 1964ء میں دفتر سو جاری ہونا چاہئے تھا۔لیکن دفتر سوم اس وقت جاری نہ ہو سکا۔اور 1966ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے نئے آنے والوں کے لئے دفتر سوم کا اجراء فرمایا اور فرمایا کہ کیونکہ یہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے دور میں شروع ہونا چاہئے تھا اس لئے