خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 401 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 401

401 $2004 خطبات مسرور کام کوختم کریں اور ملازمتوں کو چھوڑیں اور اس کا جماعت کی طرف سے بڑا اچھا رسپانس تھا اور تقریباً سب نے ہی ایسی ملازمتیں یا ایسے کاروبار چھوڑ دیئے۔لیکن سور کے گوشت کھانے پر بھی قرآن شریف میں مناہی ہے۔ابھی بھی ایسے لوگ ہیں جو ایسے ریسٹورنٹس میں کام کرتے ہیں جہاں برگر بناتے ہیں یا برگر Serve کرتے ہیں۔تو کہتے یہی ہیں کہ ہم کون سا استعمال کر رہے ہیں لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ بعض دفعہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ پھر انسان ان چیزوں سے کسی نہ کسی طرح متاثر ہو جاتا ہے۔اور یہ نہ ہو کسی دن وہ برگر استعمال بھی ہو جائے۔اس لئے بہتر یہ ہے کہ پہلے ہی بچت کر لی جائے۔اور ایسی نوکریوں کو چھوڑ دینا چاہئے۔کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں صاف ستھرا کام ہوتا ہے وہاں نوکریاں مل سکتی ہیں، ملازمتیں مل سکتی ہیں، تلاش کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ کی خاطر چھوڑیں گے تو انشاءاللہ تعالیٰ برکت پڑے گی۔اور یہ اصلاح نفس کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : دو چیزیں ہیں ایک تو دعا کرنی چاہئے اور دوسرا طریق یہ ہے کہ كُونُوا مَعَ الصَّدِقِینَ راستبازوں کی صحبت میں رہوتا کہ ان کی صحبت میں رہ کر تم کو پتہ لگ جاوے کہ تمہارا خدا قادر ہے، بینا ہے، دیکھنے والا ہے، سننے والا ہے، دعائیں قبول کرتا ہے اور اپنی رحمت سے اپنے بندوں کو صد ہا نعمتیں دیتا ہے“۔( البدر جلد نمبر ۲ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ء - صفحه ۱ اس زمانے میں جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ دعاؤں کے ساتھ ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود کی تفاسیر اور علم کلام سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔اگر قرآن کو سمجھنا ہے یا احادیث کو سمجھنا ہے تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہ تو بڑی نعمت ہے ان لوگوں کیلئے جن کو اردو پڑھنی آتی ہے کہ تمام کتابیں اردو میں ہیں۔اکثریت اردو میں ہیں، چند ایک عربی میں بھی ہیں۔پھر جو پڑھے لکھے نہیں ان کیلئے مسجدوں میں درسوں کا انتظام موجود ہے ان میں