خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 28 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 28

28 $2003 خطبات مسرور ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ جماعت جہاں خرچ کرے گی اور صحیح مقصد کے لئے خرچ کرے گی اور یہی ہماری زکوۃ کا مقصد ہو گا جو پورا ہو جائے گا اگر ہم نے اپنے علماء کو دی تو کوئی پتہ نہیں کیا ہو کیونکہ ا جب ان کی دی جاتی ہے تو وہاں ان کے اپنے مسائل اور بندر بانٹ شروع ہو جاتی ہے۔خلافت کے نظام کی برکت اور اہمیت اللہ تعالیٰ کا یہ شکر ہے اور جتنا بھی ہم شکر کریں کم ہے اس پر حمد کے گیت گائیں کہ اس سے ہمیں ایک ایسے نظام میں ایک ایسی لڑی میں پرو دیا ہے جہاں خلیفہ وقت کے سایہ تلے ہر آنے والی رقم کی ایک ایک پائی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی سوچ سمجھ کر خرچ کی جاتی ہے۔اب صفت الخبیر کے ذکر پر ہی مشتمل بعض مزید آیات کریمہ میں پڑھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيْرًا بَصِيرًا ( سورۃ الاسراء: ۳۱)۔تیرا رب یقیناً جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو وسعت بھی دیتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے۔یقینا وہ اپنے بندوں سے بہت باخبر ہے (اور ) گہری نظر رکھنے والا ہے۔پھر فرمایا: ﴿أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ ( سورة الحج : ۶۴)۔کیا تو نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا تو زمین اس سے سرسبز ہو جاتی ہے۔یقینا اللہ بہت باریک بین ( اور ) ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔پھر سورۃ الفرقان میں فرماتا ہے: ﴿ وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوْتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ۔وَكَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيْرًا ﴾ (سورة الفرقان : ۵۹)۔اور تو کل کر اُس زندہ پر جو کبھی نہیں مرے گا اور اس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکیزگی بیان کر اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں پر خبر رکھنے کے لحاظ سے بہت کافی ہے۔الحمد للہ کہ اس کے نظارے بھی جماعت احمدیہ نے بہت دیکھے۔اب یہ صرف قرآن کریم کا بیان مومنین کے لئے نہیں ہے بلکہ ہمارے ایمانوں کو تقویت دینے کے لئے ایسی پیشگوئیاں بھی قرآن شریف میں موجود ہیں جو غیروں کا منہ بند کرنے کے لئے بھی کافی ہیں۔اور ہر پاک دل یہ گواہی دیتا ہے کہ یہ کتاب علیم وخبیر خدا کی طرف سے ہے جو آنحضرت ﷺ پر اتری۔بعض ایسی