خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 49 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 49

$2003 49 خطبات مسرور بچایا گیا۔اور عنقریب میری امت ۷۲ فرقوں میں بٹ جائے گی۔پھر اس کے اے فرقے تو ہلاک ہو جائیں گے اور ایک فرقہ کو نجات دی جائے گی۔صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ وہ فرقہ کون سا ہوگا۔اس پر رسول اللہ علیہ نے فرمایا: وہ فرقہ جماعت ہوگا ، جماعت ہوگا۔پیش ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو بعض واقعات کی خبر دی ان میں سے کچھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے بارہ میں حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں کہ جب قادیان کی زندگی احمدیوں کے لئے اس قدر تکلیف دہ تھی کہ مسجد میں خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے آنے سے روکا جاتا، راستہ میں کیلے گاڑ دئے جاتے تا کہ گزرنے والے گریں۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا کہ مجھے دکھایا گیا ہے کہ یہ علاقہ اس قدر آباد ہوگا کہ دریائے بیاس تک آبادی پہنچ جائے گی۔پیشگوئی مصلح موعود ۱۸۸۸ء کا ایک الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس میں حضرت مصلح موعود کی ولادت کی خبر دی ہے۔فرماتے ہیں : میرا پہلا لڑ کا زندہ موجود ہے جس کا نام محمود ہے۔ابھی وہ پیدا نہیں ہوا تھا جو مجھے کشفی طور پر اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام لکھا ہوا پایا کہ محمود۔تب میں نے اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا جس کی تاریخ اشاعت یکم دسمبر ۱۸۸۸ ء ہے۔(ترياق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ٢١٤ ـ تذکره صفحه ١٦٤ - ١٦٥ مطبوعه ١٩٦٩ء) پھر اس کی مزید تفصیل یوں ہے کہ قادیان کے آریوں نے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک نشان طلب کیا تو آپ کو جنوری ۱۸۸۶ء میں حصول نشان کے لئے خلوت گزیں ہو کر دعائیں کرنے پر بائیں الفاظ الہام ہوا: ”تمہاری عقدہ کشائی ہوشیار پور میں ہوگی“۔