خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 479
$2003 479 خطبات مسرور مقناطیسی سے ہر ایک مناسبت رکھنے والے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں خواہ وہ جسمانی طور پر نزدیک ہویا دور ہو اور خواہ آشنا ہو یا بکلی بیگانہ اور نام تک بے خبر ہو۔غرض اس زمانہ میں جو کچھ نیکی کی طرف حرکتیں ہوتی ہیں اور راستی کے قبول کرنے کے لئے جوش پیدا ہوتے ہیں خواہ وہ جوش ایشیائی لوگوں میں پیدا ہوں یا یورپ کے باشندوں میں یا امریکہ کے رہنے والوں میں، وہ درحقیقت انہی فرشتوں کی تحریک سے جو اس خلیفتہ اللہ کے ساتھ اترتے ہیں ظہور پذیر ہوتے ہیں۔یہ الہی قانون ہے جس میں کبھی تبدیلی نہیں پاؤ گے۔(فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲) اللہ تعالیٰ ہمیں اس عشرہ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور جن مقاصد کے ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے ان مقاصد کو پورے ہوتے ہیں ہم صلى الله اپنی زندگیوں میں دیکھ سکیں۔اللہ تعالیٰ تمام دنیا کو حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کے جھنڈے تلے لانے کے نظارے ہمیں دکھائے اور ان دنوں میں کل دنیا کے احمدیوں کے لئے بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو محفوظ رکھے اور حقیقی اور سچا مسلمان بنائے۔خاص طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لئے خاص طور پر دعائیں کریں۔ہر وقت شرپسندوں کے فتنوں میں گھرے ہوئے ہیں۔گزشتہ دنوں میں ہماری مسجد میں بنگلہ دیش میں ایک مخلص احمدی کو شر پسندوں نے شہید کر دیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ ان تمام جگہوں پر شر پسندوں کو عبرت کا نشان بنائے اور اسی طرح ہندوستان میں بھی بعض جگہوں سے خبریں آتی ہیں کہ شر پھیلائے جار ہے ہیں اور تنگ کیا جا رہا ہے احمدیوں کو۔تو اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو محفوظ رکھے اور بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں ان دنوں میں۔اللہ تعالیٰ ہمارے لئے جلد فتح کے سامان پیدا فرمائے۔000