خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 466 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 466

خطبات مس $2003 466 تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ۔وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ۔لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ۔تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوْحُ فِيْهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلْمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ﴾ (سورة القدر) اس کا ترجمہ یہ ہے۔اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔یقیناً ہم نے اسے قدر کی رات میں اتارا ہے۔اور تجھے کیا سمجھائے کہ قدر کی رات کیا ہے۔قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔بکثرت نازل ہوتے ہیں اُس میں فرشتے اور روح القدس اپنے رب کے حکم سے۔ہر معاملہ میں۔سلام ہے۔یہ (سلسلہ ) طلوع فجر تک جاری رہتا ہے۔انشاء اللہ تعالی کل سے رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو جائے گا۔دنیا کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک احمدی دنیا میں جن کو توفیق مل رہی ہے اس عشرہ میں اعتکاف بیٹھیں گے، دعاؤں کی توفیق ملے گی۔اللہ تعالیٰ ان کو مقبول دعاؤں کی توفیق دے۔جو اعتکاف نہیں بیٹھ رہے وہ اپنے گھروں میں اپنی راتوں کو زندہ کرنے والے ہوں گے انشاء اللہ۔یہ سورۃ جومیں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے اس آخری عشرہ میں دعاؤں کی طرف توجہ دلانے کے لئے ایک ایسی رات کا بھی ذکر کیا ہے جو اگر میسر آجائے تو بڑا ہی خوش قسمت ہے وہ شخص جس کو یہ رات مل گئی۔کیونکہ اس رات میں جو دعائیں بھی مانگی جائیں گی وہ قبولیت کا درجہ پائیں گے۔پھر اس کے اور بھی وسیع معانی اور مضامین ہیں۔اس میں قرآن کریم نازل ہوا ، جو شریعت کی آخری اور مکمل کتاب ہے۔جس سے