خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 460 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 460

460 $2003 خطبات مسرور قائم کیا ہے۔پس اس کی ترقی کے لئے سعی کرنا یہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور منشاء کی تعمیل ہے۔اس لئے اس راہ میں جو کچھ بھی خرچ کرو گے وہ سمیع و بصیر ہے۔یہ وعدے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے دے گا میں اس کو چند گنا برکت دوں گا۔دنیا ہی میں اسے بہت کچھ ملے گا اور مرنے کے بعد آخرت کی جزا بھی دیکھ لے گا کہ کس قدر آرام میسر آتا ہے۔غرض اس وقت میں اس امر کی طرف تم سب کو توجہ دلاتا ہوں کہ اسلام کی ترقی کے لئے اپنے مالوں کو خرچ کرو۔(الحكم ٣١ جولائی ١٩٠٦ء ، ملفوظات جلد نمبر ٨ صفحه ٣٩٣ - ٣٩٤) اب میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرنے سے پہلے گزشتہ سال میں کیا کچھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش ہوئی بتانے سے پہلے مختصر ابتا تا ہوں کہ یہ سال جیسا کہ ہر ایک کو پتہ ہے ۱۳۱ را کتوبر کو ختم ہوتا ہے۔اس وقت تک جو اعدادو شمار ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور تحریک جدید کے مالی نظام میں جماعت نے مجموعی طور پر جو قربانی کی ہے وہ ۲۸لاکھ ۲ ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی ہے، الحمد للہ۔اور یہ ادا ئیگی گزشتہ سال سے تین لاکھ ساٹھ ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔الحمدلله ثم الحمدلله گزشتہ سال کی جو ادا ئیگی تھی اس میں اتنا بڑا اجمپ تھا کہ خیال تھا کہ شاید اس سال اس میں زیادہ وصولی نہ ہو لیکن اللہ تعالیٰ نے جو ہمیشہ اپنے فضلوں سے جماعت کو نوازتا ہے۔اس دفعہ بھی ن گزشتہ سال سے بڑھ کر زائد ادا ئیگی کے سامان پیدا فرمائے ہیں۔الحمد للہ۔اور اب چونکہ بعض جماعتوں کا ان کی قربانیوں کے لحاظ سے نمبر وار تفصیل بھی بیان کی جاتی ہے وہ میں بیان کروں گا کیونکہ بہت ساری جگہوں پر امراء اور سیکرٹریان تحریک جدید بڑی بے قراری کے ساتھ انتظار کر رہے ہوں گے کہ پتہ لگے کہ کیا نتائج سامنے آئے ہیں۔تو اس سال بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کی جماعت نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا ہے اور پوری دنیا کی جماعتوں میں وہی اول رہی ہے اور انہی کو یہ اعزاز ملا ہے۔پاکستان ایسا ملک ہے جہاں مجموعی وصولی کے لحاظ سے بھی اور تحریک جدید کے مجاہدین کے اعتبار سے بھی سب سے آگے ہے۔باوجود اس کے کہ کچھ عرصہ سے وکیل المال صاحب پریشان تھے کہ پتہ نہیں کیا ہوگا اور بڑی فیکسیں آ رہی تھیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا ہے اور ان کی جو بھی خواہش تھی ، جو ٹارگٹ تھا وہ پورا ہو گیا ہے الحمد للہ۔