خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 414 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 414

$2003 414 خطبات مسہ (ملاحظات نیاز فتح پوری صفحه (۲۹ پھر ایڈیٹر صاحب اخبار سٹیٹسمین دہلی نے لکھا: قادیان کے مقدس شہر میں ایک ہندوستانی پیغمبر پیدا ہوا جس نے اپنے گرو پیش کو نیکی اور بلند اخلاق سے بھر دیا۔یہ اچھی صفات اس کے لاکھوں ماننے والوں کی زندگی میں بھی منعکس ہیں“۔(سٹیٹسمین دهلی ۱۲ / فروری ١٩٤٩ء عبدالرحیم اشرف آزاد جماعت احمدیہ کے اندر پیدا ہونے والے انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ہزاروں اشخاص ایسے ہیں جنہوں نے اس نئے مذہب کی خاطر اپنی برادریوں سے علیحدگی اختیار کی۔دنیاوی نقصانات برداشت کئے اور جان و مال کی قربانیاں پیش کیں۔۔۔ہم کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں کہ قادیانی عوام ایک معقول تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو اخلاص کے ساتھ اسے حقیقت سمجھ کر اس کے لئے مال و جان اور دنیاوی وسائل و علائق کی قربانی پیش کرتی ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے بعض افراد نے کابل میں سزائے موت کو لبیک کہا۔بیرون ملک دور دراز علاقوں میں غربت وافلاس کی زندگی اختیار کی۔(هفت روزه المنبر لائلپور ۲ / مارچ ١٩٥٢ ء صفحه ١٠) اس کے باوجود ان لوگوں کی بدنصیبی ہے کہ ماننے کی توفیق نہیں ملی۔الحمد للہ کہ ان کے اس اعتراف نے ہمارے ایمانوں کو مضبوط کیا۔اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان اور یقین میں مزید اضافہ کرتا چلا جائے۔اور عہد بیعت کی ہر شرط کو خوشی سے اور اپنے اوپر فرض سمجھتے ہوئے پورا کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے وارث بنیں۔