خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 372 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 372

372 $2003 خطبات مسرور اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو تو فیق دے کہ ہماری جو بھی مسجد بنے اس کی خالص بنیاد تقوی اللہ پر ہو اور ہمیشہ ہمارا شمار اللہ تعالیٰ کے عبادتگزاروں میں سے ہو۔اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے والے ہوں اور اپنی ساری مراد یں اور خواہشیں اس کے حضور پیش کرنے والے ہوں اور اس خدا کوسب قوتوں کا مالک اور سب طاقتوں کا سر چشمہ سمجھتے ہوں اور خالص اسی کے ہو جائیں۔اور اسی کے حکم کے مطابق و موافق مسجدوں کو آباد کرنے والے بھی ہوں۔یہ مسجد بھی اور دنیا میں جہاں بھی جماعت کی مساجد ہیں اللہ کرے کہ وہ گنجائش سے کم پڑنے لگ جائیں۔اور نمازیوں سے چھلک رہی ہوں۔یادرکھیں اسلام اور احمدیت کی فتح اب ان مسجدوں کو آباد کرنے سے ہی وابستہ ہے۔پس اے احمد یو! اٹھو! اور مسجدوں کی طرف دوڑو اور ان کو آباد کرو تا کہ الہی وعدوں کے مطابق ہم جلد از جلد اسلام اور احمدیت کی فتح کے دن دیکھ سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور یہ دن دیکھنے نصیب کرے۔000