خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 32
32 $2003 خطبات مسرور کے پاس مشرکین مکہ کے نام حاطب بن ابی بلتعہ کا خط ہے۔حضرت علی کہتے ہیں کہ ہم نے وہیں جا لیا جہاں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔ان سے پوچھا گیا تو اس نے خط کی عدم موجودگی کا اظہار کیا۔اس پر حضرت علی اور آپ کے ساتھیوں نے اس کے اونٹ کو بٹھا لیا اور اس سے سختی سے دریافت کیا تو اس عورت نے اپنی مینڈھیوں سے حاطب بن ابی بلتعہ کا لکھا ہوا اہل مکہ کے نام خط نکال کر ہمیں دے دیا۔( بخاری، کتاب المغازی، باب فضل من شهد بدراً ) پھر حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے ڈبولو اور پھر نکال دو کیونکہ اس کے ایک پر میں شفا اور دوسرے میں بیماری ہے۔(بخاری کتاب بدء الخلق باب اذا وقع الذباب في الأناء)۔اب تو یہ تحقیق سے بھی ثابت ہو گیا ہے کہ کبھی کے ایک پر میں شفا اور دوسرے میں بیماری ہوتی ہے۔جیسا کہ آنحضرت ﷺ نے چودہ سو سال قبل بیان فرما دیا تھا۔حضرت مسیح موعود کو دی جانے والے واقعات کی خبریں اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آئندہ زمانہ میں ظاہر ہونے والے جن واقعات کی خبر دی ہے ان کے چند نمونے پیش کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے والد کی وفات کی خبر جو ملی تو فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جب میرے والد صاحب خدا ان کو غریق رحمت کرے، اپنی آخری عمر میں بیمار ہوئے تو جس روز ان کی وفات مقدر تھی دو پہر کے وقت مجھ کو الہام ہوا۔'والسماء والطارق اور ساتھ ہی دل میں ڈالا گیا کہ یہ ان کی وفات کی طرف اشارہ ہے۔اور اس کے یہ معنی ہیں کہ قسم ہے آسمان کی اور قسم ہے اس حادثہ کی جو آفتاب کے غروب کے بعد پڑے گا۔مجھے قتم ہے اللہ تعالیٰ کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور جس پر جھوٹ بولنا ایک شیطان اور لعنتی کا کام ہے کہ ایسا ہی ظہور میں آیا۔( حقيقة الوحى - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۱۸ نشان (۲۱