خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 710
خطبات مسرور جلد 13 710 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 نومبر 2015ء اللہ تعالیٰ جھوٹے مقدمات سے بھی ان سب کو بری کرے اور خاص طور پر قمر صاحب کو جوسیکیورٹی گیٹ کے انچارج تھے جن پر توہین قرآن کی جیسا کہ میں نے کہا بڑی سخت دفعہ لگائی گئی ہے۔حالانکہ سب سے زیادہ قرآن کریم کی عزت و تکریم کا اگر کسی کو احساس ہے تو وہ احمدی کو ہے۔بہر حال ایک لحاظ سے خوش آئند بات بھی ہے کہ اس دفعہ پاکستان میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے کہ بعض غیر از جماعت نے بھی اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ایک ٹی وی پروگرام ہوا جس میں وہاں کے ڈی پی او اور سیاستدانوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ انصاف کریں گے اور مجرموں کو پکڑیں گے۔پروگرام کرنے والوں نے بھی جو کمپیئر تھایا جو پروگرام کنڈکٹ (conduct) کر رہا تھا اس نے بھی اس ظلم کے خلاف کھل کر بات کی ہے۔اسی طرح اس فیکٹری کو آگ لگانے کے بعد انہوں نے ہماری دو چھوٹی جماعتیں کالا گوجراں اور محمود آباد ہیں وہاں بھی مسجدوں پر حملہ کیا۔ایک مسجد تو سیل کر دی گئی ہے۔پہلے مولویوں نے مسجد پر حملہ کیا پھر مسجد کی صفیں اور سامان باہر نکال کے اس کو آگ لگائی اور پھر اس کے بعد دھو یا اور جا کر وہاں نماز پڑھی۔لیکن بہر حال بعد میں پولیس نے یا ایلیٹ فورس نے ان کو باہر نکال دیا اور وہاں تالا لگا دیا۔فی الحال ان کے قبضہ میں نہیں ہے۔لیکن بہر حال یہ دو جماعتیں جو ہیں یہ بھی کافی خطرے میں ہیں۔اللہ تعالیٰ اس علاقے کے سب احمدیوں کو وہاں محفوظ رکھے۔اللہ کرے کہ پاکستان میں بھی انصاف قائم ہو اور ان مزدوروں کو بھی جو وہاں فیکٹری میں کام کرتے تھے جن کا روزگا راب ختم ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ بہتر روزگار کے سامان مہیا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 18 دسمبر 2015 ء تا 24 دسمبر 2015 ، جلد 22 شماره 1 5 صفحه 05 تا 10 )