خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 706 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 706

خطبات مسرور جلد 13 706 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 نومبر 2015ء رہے ہیں یہ ہمارے ملک کے لئے بہتر ہے۔ایک جرنلسٹ نے کہا کہ یہ پیغام در اصل امن کا پیغام ہے۔آپ نے امن قائم کرنے اور جنگ روکنے کے لئے جاپان کو اپنا کردار ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔یہی وقت کی ضرورت ہے۔میں اس بات کی بہت قدر کرتا ہوں کہ آپ ہمارا درد محسوس کرتے ہیں جو ایٹمی حملوں سے ہم نے سہا۔ایک جاپانی مسلمان دوست اسماعیل بیرانو (Hirano) صاحب ہیں۔کہتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں لیکن کسی مسلمان عالم کے منہ سے ایسی بات نہیں سنی۔تاریخ ہو یا جنگ کی تباہ کاریاں آپ نے سب کچھ بیان کر دیا۔میں قرآن پڑھتا ہوں لیکن اس کے باوجود میں وہ ساری باتیں نہیں جانتا جو آپ نے بیان کیں۔پھر کہتا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ خلیفہ نے قرآن کریم کے حوالہ جات سے اسلامی تعلیم بیان کی اور یہ حوالہ جات ایسے ہی نہیں بلکہ حقائق پر مبنی تھے۔کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ خلیفہ اسلام کی نمائندگی نہیں کر رہے بلکہ خلیفہ جماعت احمدیہ نے جو بھی بیان کیا وہ قرآن کریم کے حوالہ جات کے مطابق بیان کیا اور بتایا کہ اصل اسلام یہ ہے۔کہتے ہیں کہ میں نے پہلے کبھی اپنی زندگی میں اسلام کی اس قدر خوبصورت تفصیل نہیں جانی تھی۔کہتے ہیں کہ پہلے کبھی تیسری عالمی جنگ کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن اب مجھے احساس ہوا ہے کہ تیسری عالمی جنگ دنیا کے لئے واقعی ایک خطرہ ہے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے میں خلیفہ اسی کا شکر گزار ہوں۔گاڑیاں بنانے والی ایک بڑی کمپنی کے صدر تھے۔کہتے ہیں کہ آپ کی ساری باتیں ساری دنیا کے لئے راہ عمل ہیں۔پھر ایک دوست جو بزنس ایڈوائزر ہیں اور شاعر بھی ہیں۔انہوں نے امن اور محبت کے بارے میں ایک کتاب لکھی تھی۔تو مجھے بھی وہ ملے تھے۔یہ کہنے لگے کہ جو کچھ میں نے کتاب میں لکھا تھا آپ نے آج اس پر مہر لگا دی ہے۔اسی طرح بہت سارے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔تو ایک طرف تو ہمارا پیغام سننے والے یہ اظہار کرتے ہیں کہ اسلام حقیقت میں امن کا مذہب ہے اور دوسری طرف ہمارے یہاں کے بعض مغربی سیاستدان ہیں جو اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ اسلام کی تعلیم میں کوئی نہ کوئی شدت پسندی کی بات ہے جو مسلمان اسی وجہ سے شدت پسند ہیں۔یہ نہیں سوچتے کہ کتنے فیصد مسلمان ہیں جوان