خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 478
خطبات مسرور جلد 13 478 33 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 اگست 2015ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سراراحم اللہ فرمودہ مورخہ 14 اگست 2015ء بمطابق 14 ظہور 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح موردن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگلے جمعہ سے جماعت احمد یہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے انشاء اللہ۔جلسے کی تیاری کے لئے چند ہفتوں سے رضا کار کارکنان حدیقہ المہدی جارہے ہیں اور گزشتہ ہفتہ عشرے سے تو خدام الاحمدیہ اور باقی کارکنان بھر پور طور پر کام کر رہے ہیں۔جنگل میں جلسے کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔لیکن ہمارے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے، برطانیہ کے مختلف حصوں سے آنے والے خدام اور رضا کارایسی مہارت سے یہ کام کرتے ہیں کہ جس کی مثال دنیا میں کہیں اور نظر نہیں آتی اور کسی بھی تنظیم میں ہم یہ نہیں دیکھ سکتے۔جلسہ سالانہ کیلئے کام کرنے والے رضا کاران کا جوش و جذبہ پس یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ جذبہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے نوجوانوں اور کام کرنے والوں میں پیدا کیا ہے۔بارش ہو یا دھوپ ہو یہ نوجوان ان باتوں سے بے پرواہ ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جاری کردہ اس جلسے کے لئے ہر وقت بے نفس ہو کر کام کر رہے ہیں اور تیاری کر رہے ہیں اور پھر جلسے کے دنوں میں مزید ہزاروں کارکنان مہمانوں کی خدمت اور جلسے کے نظام کو احسن رنگ میں چلانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے آجائیں گے اور پھر اس کے بعد اس کام کو سمیٹنے کے لئے اور سارے سامان کو محفوظ کرنے کے لئے بھی کافی عرصہ کام کرنا پڑتا ہے۔