خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 447 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 447

خطبات مسرور جلد 13 447 31 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2015ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2015 ء بمطابق 31 وفا 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تلاوت قرآن کی ضرورت اور۔۔۔۔۔گزشتہ دنوں کسی نے ایک چھوٹی سی ویڈیو دکھائی کہ ایک افریقن مولوی بڑی عمر کے لوگوں کو قرآن پڑھا رہا ہے اور ذراسی غلطی پر سوٹیوں سے مار مار کر ان کا برا حال کیا ہوا تھا۔اب جس کی ایک تو زبان نہ ہو اور پھر سترہ اٹھارہ سال یا اس سے بھی زیادہ بڑی عمر ہو جائے تو وہ کس طرح قاریوں کی طرح ہر حرف کی صحیح ادا ئیگی کر سکتا ہے۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ قرآن پڑھنے سے ہی بھاگتے ہیں اور یہی وجہ ہے مسلمانوں میں سے جو غیر عرب لوگ ہیں، بہت سوں کو قرآن کریم پڑھنا بھی نہیں آتا۔پس اگر قرآن پڑھانا ہے تو ایسے طریقے سے پڑھانا چاہئے جس سے شوق اور محبت پیدا ہو۔گزشتہ دنوں ایک جاپانی خاتون جو یہاں رہتی ہیں ملنے آئیں۔انہوں نے کچھ عرصہ پہلے بیعت کی۔انہوں نے بتایا کہ تین سال میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے قرآن شریف مکمل کر لیا ختم کر لیا، اور وہ کچھ سنانا بھی چاہتی تھیں۔میں نے کہا ٹھیک ہے سنائیں۔تو انہوں نے آیتہ الکرسی اس طرح ڈوب کر پڑھی کہ حیرت ہوتی تھی۔تو اصل چیز یہی ہے کہ قرآن کریم سے ایسی محبت ہو کہ اس میں ڈوب کر اسے پڑھا جائے۔صرف دکھاوے کے لئے قاریوں کی طرح گلے سے آوازیں نکال لینا تو مقصد نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے ترتیل سے پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ٹھہر ٹھہر کر اور جس حد تک بہترین تلفظ ادا ہوسکتا ہے ادا کر کے پڑھا جائے۔اگر ہم کہیں کہ ہم عربوں کی طرح الفاظ کی ادائیگی کر سکتے ہیں تو یہ مشکل ہے۔بعض حروف کی صحیح