خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 446
خطبات مسرور جلد 13 446 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2015 ء عرصہ مدرسہ احمدیہ میں بطور استاد اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔پھر سینئر شاہد گریڈ حاصل کرتے ہوئے ریٹائر ہوئے لیکن اس کے بعد بھی لمبا عرصہ مدرسہ احمدیہ میں خدمت بجالاتے رہے۔صوم وصلوٰۃ کے پابند عالم باعمل وجود تھے۔اپنے شاگردوں سے والد کی طرح محبت کرتے تھے۔مدرسہ احمدیہ میں سالہا سال طلباء کو علم حدیث سے روشناس کرواتے رہے۔احادیث کی کتب کا گہرا مطالعہ تھا اور حسن بیان ایسا تھا کہ درس طلباء کے ذہن نشین ہو جاتا تھا۔تاریخ احمدیت جلد نمبر 11 میں درویشان کی جو فہرست طبع شدہ ہے اس میں آپ کا نمبر 153 ہے۔آپ نے درویشی کا طویل عرصہ با وجود مشکلات کے انتہائی صبر و شکر سے بسر کیا۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک ربیب اور ایک بیٹا یاد گار چھوڑے ہیں یعنی ایک سوتیلا بیٹا ہے۔آپ کے بیٹے مکرم جمیل احمد صاحب ناصر ایڈووکیٹ مشیر قانونی اور ناظم تشخیص جائیداد موصیان ہیں اور ر بیب مکرم بدرالدین مہتاب صاحب بطور اسسٹنٹ مینیجر فضل عمر پریس میں کام کر رہے ہیں۔بیٹی عائشہ بیگم صاحبہ ڈاکٹر نصیر احمد صاحب حافظ آبادی کی اہلیہ ہیں اور اس وقت نصرت ویمن کالج کی پرنسپل کے طور پر خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولا دکو بھی ان کی نیکیوں پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 اگست 2015ء تا 20 اگست 2015 جلد 22 شماره 33 صفحہ 05-09)