خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 24 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 24

خطبات مسرور جلد 13 24 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جنوری 2015ء میرے کاروبار میں خسارہ ہوالیکن میں نے تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدہ جات میں کمی نہیں ہونے دی اور رمضان المبارک میں ہی اپنے وعدے سے بہت زیادہ ادائیگی کی تا کہ خلیفہ مسیح کی دعا کا حصہ بن سکوں اور اس خسارے سے نکلوں۔خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ اس وقت میری ایک دکان تھی وہ بھی خسارے میں تھی۔اللہ تعالیٰ نے میرے چندے میں اتنی برکت ڈالی کہ اب میری دود کا نہیں ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ رکھتا نہیں ہے۔کئی گنا بڑھا کر دیتا ہے۔پھر تنزانیہ سے ہی بٹوارا ریجن کے ایک نو مبائع ھا نگوے زبیری صاحب ہیں۔کہتے ہیں کہ میں جماعت میں شامل ہوا تھا پھر میں نے جماعت چھوڑ دی۔پھر میں مقامی معلم کی کوششوں سے واپس دوبارہ جماعت میں آیا۔جب میں جماعت کے نظام سے باہر تھا تب میرا گزارہ مشکل سے ہوتا تھا۔چھوٹا سا کا روبار تھا۔ہر روز خسارے میں رہتا تھا۔میرے پاس ایک سائیکل تھی جس پر برتن رکھ کر بیچنے جاتا تھا اور کبھی پورے دن میں کچھ بھی نہیں پکتا تھا لیکن جب سے جماعت کے نظام میں شامل ہوا ہوں۔تحریکات میں چندہ دینا شروع کر دیا ہے، تھوڑے ہی عرصے بعد میری معاشی حالت تبدیل ہوگئی۔اللہ تعالیٰ نے چندہ دینے سے اتنی برکت ڈالی ہے کہ اب سائیکل کے بجائے میں نے موٹر سائیکل لے لی ہے اور اپنے سابقہ حال سے کئی گنا بہتر حال میں ہوں۔پھر کانگو برازاویل سے مبلغ لکھتے ہیں ایک غریب احمدی دوست آلیپا صاحب مزدوری کرتے ہیں۔ہر ماہ چندہ با قاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔جب ہم نے وقف جدید کے چندے کا اعلان کیا تو یہ جو غریب احمدی ہیں کہتے ہیں کہ میرے پاس صرف دو ہزار فرانک سیفا تھا اور کہیں کام بھی نہیں مل رہا تھا۔میں نے مسجد میں جا کر دو نوافل ادا کئے اور صدر صاحب کو جا کر جو دو ہزار فرانک موجود تھے وہ چندہ دے دیا۔شام کو کہتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے ہمیں ہزار فرانک سیفا بھیجوا دیا۔وہ رقم وہ تھی جو ایک عرصہ پہلے میں نے مزدوری کی تھی لیکن اس نے مجھے ادائیگی نہیں کی تھی۔کہتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ چندے کی برکت سے خدا تعالیٰ نے اسے مجبور کیا کہ وہ مجھے میری رقم ادا کر دے اور اس طرح دس گنا بڑھا کے اللہ تعالیٰ نے رقم ادا کروادی۔پھر بینن کے مبلغ لکھتے ہیں کہ ایک وہاں کے احمدی کا ٹینڈے(Kainjnide) صاحب ہیں۔ان کا تعلق گوگورو (Gogoro) جماعت سے ہے۔انہوں نے حال ہی میں بیعت کی ہے اور ساتھ ہی چندہ جات کی ادائیگی بھی شروع کر دی۔یہ اپنے اندر غیر معمولی تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔جب ان سے اس