خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 308 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 308

خطبات مسرور جلد 13 308 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض احسانات کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ : ”اس نے ہمارے لئے ایک ایسا رسول صلی ہیم بھیجا جو کریم ہے۔تمام امور خیر میں صاحب کمال ہے۔کمالات کے تمام انواع میں ، ہر رنگ میں سبقت لے جانے والا ہے۔تمام رسولوں اور نبیوں کا خاتم ہے۔اُم القریٰ میں آنے والا موعود نبی جو سچ مح محمد ال لا الہ اہم ہے کیونکہ اس کے فیضیا بوں کی زبانیں ہر وقت اس کی ستائش سے تر رہتی ہیں اور وہ اس رُو سے بھی کامل ستائش کا مستحق ہے کہ اس نے امت کی خاطر انتہائی مشقت و محنت اپنے اوپر لی اور دین کی عمارت کو بلند کیا اور اس لئے بھی کہ وہ ہمارے لئے ایک روشن اور تاباں کتاب لایا اور اس لئے بھی کہ اسے اپنے خداوند رب العالمین کے پیغاموں کے پہنچانے میں ہمارے لئے طرح طرح کی ایذاؤں کا نشانہ بننا پڑا۔پھر اس لئے بھی کہ جو کچھ پہلی کتابوں میں نا تمام اور ناقص رہا تھا اسے آپ ﷺ نے کامل کیا اور ہمیں افراط اور تفریط سے اور دیگر عیوب و نقائص سے پاک شریعت عطا کی اور اخلاق کو کمال تک پہنچایا اور جو جو کچھ ناقص تھا اسے کامل کیا اور تمام اقوام عالم کو اپنا ممنون احسان کیا اور چوٹی کے فصیح وبلیغ بیانوں اور نہایت روشن وحی کے ذریعہ سے رُشد کی راہیں بتائیں اور مخلوق کو گمراہی سے بچایا اور اپنے نمونے کے ذریعہ سے کنارہ کش بنایا اور بہائم و انعام کو گویا کر دیا ( یعنی ایسے لوگ جو جانوروں کی طرح رہنے والے تھے ، ان پڑھ جاہل تھے ، اجڈ تھے ان کو بھی زبانیں دیں اور ان کی زبانوں کو شائستہ کر دیا۔ان کے اخلاق کو بلند کیا ) اور ان میں ہدایت کی روح پھونک دی اور تمام مرسلین کے وارث بنادیا اور انہیں ایسا پاک وصاف کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا میں فنا ہو گئے اور اللہ تعالیٰ کے لئے انہوں نے پانی کی طرح اپنے خون بہا دیئے اور کامل اطاعت کے ساتھ اپنے آپ کو بکلی اللہ تعالیٰ کے سپر د کر دیا۔پھر دوسری طرف آپ نے اچھوتے اور مخفی در مخفی لطائف و معارف اور نادر نکات کی تعلیم دے کر ہمارے جیسے آپ کے دستر خوان کا پس خوردہ کھانے والوں کو حقیقی فضیلت کے مقام پر پہنچادیا۔(اخلاق میں بھی اعلیٰ کر دیا علم و معرفت میں بھی اعلیٰ کر دیا ) اور آپ کی رہنمائی کے طفیل حق تعالیٰ تک پہنچنے کی راہیں ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔(روحانیت میں بھی اوپر لے گئے ) اور ہم فلک بریں پر جا پہنچے ، بعد اس کے کہ ہم زمین میں دھنس چکے تھے۔پس اے اللہ ! روز جزا تک اور ابد الآباد تک آپ مصلانا اسلم پر درود اور سلام بھیج۔نیز آپ ساینا ایلم کی آل پاک طاہرین طبیبین پر اور آپ کے صحابہ کرام پر جو آپ سالانی ایم کے ناصر بھی بنے اور منصور بھی جو اللہ تعالیٰ کی چیدہ اور برگزیدہ جماعت ہے جنہوں نے اپنی جانوں اور اپنی عزتوں اور اپنی