خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 290 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 290

خطبات مسرور جلد 13 290 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 مئی 2015 ء تنگ حالات اور مشکلات کو دیکھ کر پریشان بھی ہوتے ہیں۔پاکستان میں تو پریشانی ہے آج ہی پاکستان سے خبر آئی کہ پنجاب حکومت نے اپنے خیال میں فرقہ واریت کے خاتمہ کے نام پر مختلف طبقہ فکر کی اور مختلف گروپوں کی ، گروہوں کی بعض کتب بین (Ban) کی ہیں جس میں بعض جماعتی کتب بھی ہیں جن کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔الفضل ہے، روحانی خزائن ہے، حکومت نے ان پر ان پڑھ مولویوں کے کہنے پر بین لگا دیا ہے۔مولوی جو کہتے ہیں وہ حکومت مان لیتی ہے۔کبھی پڑھ کر یہ غور نہیں کریں گے کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی کتب میں اسلام کی حقیقی تعلیم کا خوبصورت نقشہ کھینچا ہے اور ہمیشہ اسلام کا دفاع کیا ہے اور مولویوں کو مسلمانوں کو اور دوسرے مذاہب کو صحیح راستہ دیکھنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔بہر حال جیسے بھی حالات ہوں ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے اور نہ اس کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق خدا تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتیگ بَغْتَۀ کہ خدا تعالیٰ کی مددا چانک آئے گی۔حضرت مصلح موعود اس کے متعلق فرماتے ہیں کہ تم آج قیاس نہیں کر سکتے کہ وہ مرد کب آئے گی۔تم کل قیاس نہیں کر سکتے کہ وہ مدد کب آئے گی تم تہجد کے لئے اٹھو گے تو تم خیال کر رہے ہو گے کہ ابھی منزل باقی ہے پتا نہیں کتنی دور اور جانا ہے۔صبح کی نماز پڑھ رہے ہو گے تو مصائب پر مصائب نظر آ رہے ہوں گے مگر جونہی سورج نظر آیا خدا تعالیٰ کی نصرت تمہارے پاس پہنچ جائے گی اور تمہارے دشمن کے لئے ہر طرف مصائب ہی مصائب ہوں گے۔(ماخوذ از الفضل 30 جنوری 1949 صفحہ 6 جلد 3 نمبر 23) پس اپنے ایمان کو مضبوط رکھیں۔خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑے رکھیں اور اپنے ایمانوں کی مضبوطی کے لئے دعا بھی کرتے رہیں۔سورج طلوع ہوگا اور ضرور ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ اور خدا تعالیٰ کی مدد آئے گی اور ضرور آئے گی۔اب بعض متفرق حوالے بھی پیش کرتا ہوں۔وقف کو کی کلاس میں ایک بچی نے سوال کیا کہ قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے یا پھول رکھنے میں کیا حرج ہے؟ یہ جائز ہے کہ نہیں؟ بہر حال اس کو میں نے جواب دے دیا تھا کہ یہ فضولیات ہیں، بدعات ہیں۔ان سے بچنا چاہئے اور ان کا فائدہ بھی کوئی نہیں۔لوگ قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر بھی بعض دفعہ ایسی حرکات کرتے تھے۔پہلے بھی کرتے تھے ، بعد میں بھی کرنے لگے۔اس لئے اب وہاں جنگلہ لگا کر اس علاقے کو بند بھی کر دیا گیا ہے تا کہ یہ بدعات نہ پھیلیں۔اس پر ایسا ہی واقعہ جب حضرت مصلح موعود کے علم میں آیا تو آپ نے ایک مرتبہ فرمایا۔کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار سے تبرک کے طور پر مٹی لے