خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 252
خطبات مسرور جلد 13 252 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 اپریل 2015ء مگر کن کے لئے؟ ( یہ نشان جو دکھلائے ہیں کن کے لئے ہیں؟ ) انہیں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں۔اگر کوئی شخص آپ کی صداقت کے نشانات دیکھنے کے لئے یہاں آئے تو یہ جس قدر بھی عمارتیں ہیں جو سامنے نظر آ رہی ہیں۔( یہ قادیان میں فرمارہے ہیں۔مسجد اقصیٰ میں کھڑے ہوکر ) ان میں سے چند ایک کو چھوڑ کر باقی سب آپ کے نشان ہیں۔پھر احمد یہ بازار سے آگے کے جس قدر مکانات بنے ہوئے ہیں ان کے لئے جو زمین تیار کی گئی ہے، اس میں ڈالا ہوا مٹی کا ایک ایک بورا نشان ہے۔یہاں ایک اتنا بڑا گڑھا تھا کہ اس میں ہاتھی غرق ہوسکتا تھا ( مٹی ڈال ڈال کے وہ بھرا اور پھر آبادی ہوئی۔) پھر قادیان سے باہر شمال کی طرف نکل جائیں وہاں جو اونچی اور بلند عمارتیں نظر آئیں گی ان کی ہر ایک اینٹ اور چونے کا ایک ایک ذرہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا نشان ہے۔پھر قادیان میں چلتے پھرتے جس قدر انسان نظر آتے ہیں خواہ وہ ہندو ہوں یا سکھ یا غیر احمدی ہیں یا احمدی سب کے سب آپ ہی کی صداقت کے نشان ہیں۔احمدی تو اس لئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کو دیکھ کر اپنے گھر بار چھوڑ کر یہاں کے ہو رہے اور غیر احمدی اور دوسرے مذاہب والے اس لئے کہ ان کی طرز رہائش ، لباس وغیرہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے سے پہلے وہ نہ تھے جو اب ہیں۔ان کی پگڑی ، ان کا کرتہ، ان کا پاجامہ، ان کی عمارتیں ، ان کا مال ، ان کی دولت وہ نہ تھی جو اب ہے۔آج بھی قادیان کی ترقی اس بات کا ثبوت ہے۔آج بھی لوگ قادیان جاتے ہیں تو اس لئے جاتے ہیں کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بستی ہے۔اس لئے نہیں جاتے کہ ایک شہر ہے اور عام شہروں کی طرح اس کی آبادی بڑھ رہی ہے اور ترقی کر رہا ہے یا شہر پھیل گیا ہے۔وہاں کے کاروباری لوگ آج بھی اس امید پر بیٹھے ہوتے ہیں کہ یہاں جلسہ ہو گا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جاری کردہ ہے تو ہمارے کاروبار بھی چمکیں گے۔تو مالی لحاظ سے بھی غیروں کی یہ ترقیاں آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وجہ سے اس شہر میں ہو رہی ہیں۔بہر حال ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی کرنے پر لوگ آپ کے پاس آئے اور ان لوگوں نے بھی فائدہ اٹھا لیا اور لَا يَشْقَى جَلِيسُهُمْ کی وجہ سے ان کو بھی نعمت مل گئی تو یہ سب آپ کی صداقت کے نشانات ہیں۔( حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ ) دُور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسی مسجد ( جہاں آپ یہ خطبہ دے رہے تھے اس) کی یہ عمارت یہ لکڑی یہ کھمبا یہ سب نشانات ہیں کیونکہ یہ پہلے نہیں تھے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا تو پھر بنے۔پس لاکھوں نشانات تو یہاں ہی مل سکتے ہیں۔پھر سالانہ جلسے پر جس قدر لوگ آتے ہیں ان میں سے ہر ایک آنے والا