خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 113
خطبات مسرور جلد 13 113 8 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015ء اللہتعالیٰ خطبہ جمع سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزامسرور احمد خلیفہ اسی الخامس اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015 ء بمطابق 20 تبلیغ 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج 20 فروری کا دن ہے اور یہ دن جماعت احمدیہ میں پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلام کی سچائی ثابت کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے نشان مانگا تھا کیونکہ غیر مسلموں کے اسلام پر حملے انتہا تک پہنچ چکے تھے اس لئے آپ علیہ السلام نے چلہ کشی فرمائی اور اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی نشان کی قبولیت دعا کے نتیجے میں آپ کو خبر دی۔اس کی تفصیلات کا تو میں اس وقت ذکر نہیں کروں گا۔اس بارے میں پہلے کئی خطبات دے چکا ہوں۔پھر ہر سال جماعت میں پیشگوئی مصلح موعود کے جلسے بھی منعقد ہوتے ہیں۔ان میں بھی علماء اور مقررین اس بارے میں بیان کرتے ہیں۔یہ تفصیل تو جماعت کے سامنے آتی رہتی ہے۔اس سال بھی انشاء اللہ تعالیٰ آئے گی۔آجکل جلسے ہور ہے ہیں۔پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر آج میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اپنے الفاظ میں، پیشگوئی کے بارے میں جو آپ نے مختلف مواقع پر فرمایا، وہ آپ کے سامنے رکھوں گا۔تمام پہلوؤں کا تو احاطہ نہیں کیا جاسکتا۔چند ایک باتیں ، چند ایک حوالے پیش کروں گا۔1944ء میں پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ آج سے پورے اٹھاون سال پہلے جس کو انسٹھ واں سال شروع ہو رہا ہے 20 فروری کے دن 1886ء میں ( یہ ہوشیار پور کی تقریر ہے ) اس شہر ہوشیار پور میں اس مکان میں جو کہ میری انگلی کے سامنے ہے