خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 112
خطبات مسرور جلد 13 112 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 فروری 2015 ء جلسہ سالانہ پر ان کی تقریر بھی حضرت مصلح موعود کی یادوں کے بارے میں تھی اور یہ کہ آئندہ اور موجودہ نسلوں کو ان یادوں کے ذریعہ کیا پیغام دیں گے۔اسلام احمدیت اور خلافت کے دفاع میں یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ آپ ہمیشہ احمدیت کی تبلیغ، دفاع اور خلافت کے لئے ایک ننگی تلوار تھے۔آپ ہمیشہ احمدیت کی تبلیغ میں سرگرم رہتے تھے۔بڑھاپے کی عمر میں بھی جبکہ جسم نا تواں اور نحیف تھا آپ اکیلے ہی تبلیغ کیا کرتے تھے اور مسٹر تبلیغ کے نام سے مشہور تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں کافی لوگ ان کے جنازے میں شامل ہوئے۔اور یہ جنازہ غائب حسن عبداللہ صاحب آف ڈیٹرائٹ کا ہے۔یہ بھی امریکن ہیں۔30 جنوری 2015ء کو ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلهِ وَانَّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔26 ستمبر 1929ءکو ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ان کا پیدائش کا نام ولیم ہنری تھا۔1970ء کی دہائی میں ایک احمدی برادرم مکرم وہاب صاحب جو کہ ان کے کلاس فیلو تھے ان کے ذریعے انہوں نے اسلام احمدیت قبول کرنے کی سعادت پائی۔قبول اسلام کے بعد ان کا نام حسن عبد اللہ رکھا گیا۔مرحوم بہت خوبیوں کے مالک ایک فدائی احمدی تھے۔قرآن کریم سے بہت محبت تھی۔روزانہ تلاوت کرنا ان کا معمول تھا۔بتایا کرتے تھے کہ وہ سورۃ کہف کی پہلی اور آخری دس آیات مستقل تلاوت کیا کرتے ہیں۔نماز جمعہ با قاعدگی سے ادا کیا کرتے تھے۔سب سے پہلے مسجد آ کر اپنی خوبصورت آواز میں اذان دیتے۔نماز جمعہ کے لئے بہت پہلے آ کر نوافل اور تلاوت قرآن کریم کرتے۔بہت صاف ستھرا لباس زیب تن کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ بیمار ہو گئے تو گھر جانے کی بجائے ہسپتال سے ہی سیدھے جمعہ کے لئے یہ مسجد میں آگئے۔ڈیٹرائٹ میں مسجد کو آگ لگ گئی تھی اور دوبارہ تعمیر کی گئی تو اس دوران انہوں نے نہایت اخلاص سے افراد جماعت کے لئے اپنا گھر پیش کئے رکھا تا کہ وہ نماز جمعہ ان کے گھر میں ادا کرتے رہیں۔سلسلہ کی کتب و رسائل بہت شوق سے پڑھتے۔آپ ان خاص لوگوں میں سے تھے جن کی روحوں میں سچائی کے لئے ایک تڑپ تھی اور اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو قبول کرنے کی توفیق پائی اور آخری لمحے تک اپنے عہد بیعت کو نبھایا۔ان کی اہلیہ وفات پاچکی ہیں۔بچے تو ان کے احمدی نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ سب مرحومین سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 06 مارچ 2015 ء تا 12 مارچ 2015 ، جلد 22 شماره 10 صفحه 05 تا 09)