خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 420
خطبات مسرور جلد 12 420 28 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفه امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014 ء بمطابق 11 وفا 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن تشہد وتعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات (البقرة : 186) کی تلاوت فرمائی: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيْنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ۔وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَثِرُوا اللهَ عَلى مَا هَدَ كُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ :۔رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک عظیم ہدایت کے طور پر اتارا گیا اور ایسے کھلے نشانات کے طور پر جن میں ہدایت کی تفصیل اور حق و باطل میں فرق کر دینے والے امور ہیں۔پس جو بھی تم میں سے اس مہینے کو دیکھے تو اس کے روزے رکھے اور جو مریض ہوں یا سفر پر ہوں تو گنتی پوری کرنا دوسرے ایام میں ہوگا۔اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم سہولت سے گفتی کو پورا کرو اور اس ہدایت کی بنا پر اللہ کی بڑائی بیان کرو جو اس نے تمہیں عطا کی اور تا کہ تم شکر کرو۔قرآن کریم کی اہمیت، اس کے مقام ، اس پر عمل کرنے کی ضرورت کس طرح عمل کرنا ہے کن لوگوں کے لئے یہ زندگی پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔انسانی زندگی پر اس کے کیا اثرات ہیں،غرض کہ بیشمار باتیں ہیں جن کی تفصیل ہمیں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بتائی ہے۔اس لئے کہ نہ صرف ہم اس عظیم