خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 3 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 3

خطبات مسرور جلد 12 3 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جنوری 2014ء جیسا کہ ہر احمدی جانتا ہے کہ ہمارا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔اُس کام کو آگے بڑھانا ہے جو اسلام کا پیغام دنیا میں پھیلانے کا آپ کے سپرد ہوا ہے۔بکھرے ہوئے مسلمانوں کو اکٹھا کرنا ہے۔دنیا کو خدائے واحد کے آگے جھکنے والا بنانا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کام جماعت سرانجام دے رہی ہے۔مشنز کی تعمیر، مساجد کی تعمیر تبلیغ کا کام لٹریچر کی تیاری اور اشاعت مبلغین اور مربیان کو تیار کرنا اور میدانِ عمل میں بھیجنا، یہ سب کام اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کر رہی ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا، اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق ہماری زندگی کا مقصد عبادت کرنا ہے۔اور ایک مسلمان مرد پر نماز با جماعت فرض ہے اور باجماعت نماز کے لئے مساجد اور مناسب جگہوں کی تعمیر اور انتظام بھی بڑا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو بے شمار فضل گزشتہ سال جماعت پر فرمائے ، اُن میں سے یہ بھی ایک بہت بڑا فضل ہے کہ دنیا میں ہمیں مساجد بنانے کی توفیق ملی اور مساجد کو آباد کرنے کی توفیق ملی۔گو کہ یورپ میں بھی اور آسٹریلیا میں بھی ، فار ایسٹ (Far East) میں بھی اور باقی علاقوں میں بھی لیکن افریقہ اور انڈیا میں خاص طور پر اس سلسلے میں بہت کام ہوا ہے۔اس کا مختصر جائزہ بھی میں پیش کر دیتا ہوں۔2013ء کے سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے 136 با قاعدہ مساجد اور انڈیا میں بعض چھوٹے چھوٹے گاؤں میں فوری طور پر لکڑی اور ٹین سے عارضی مسجدیں یا شیڈ (Shed) بنائے گئے ہیں ان کی تعداد 22 تھی۔اور 258 نئی مساجد میں۔یہ مساجد اس طرح ملیں کہ تبلیغ کا جو کام جماعت کر رہی ہے، اُس کے ذریعہ سے جوائمہ جماعت میں شامل ہوئے اُن کے ساتھ اُن کی مساجد بھی آئیں اور لوگ بھی شامل ہوئے۔جیسا کہ میں نے کہا زیادہ کام افریقہ اور انڈیا میں ہوا ہے۔158 مساجد کی جو میں نے بات کی ہے ان میں سے 102 باقاعدہ مساجد افریقہ میں بنی ہیں اور انڈیا میں مسجد کے لئے 22 شیڈ (Shed) اس لئے بنائے گئے ہیں تاکہ فوری ضرورت پوری ہو۔اور افریقہ میں اس وقت 41 مساجد زیر تعمیر ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا کہ اس سال باقی ممالک میں بھی مسجد میں تعمیر ہوئیں اور ہو بھی رہی ہیں۔اسی طرح مشن ہاؤسز ہیں۔121 مشن ہاؤسز، مرکز تعمیر ہوئے جن میں سے 77 افریقہ میں اور پانچ انڈیا میں۔انڈیا بھی کافی وسیع ملک ہے اور افریقہ تو براعظم ہے۔اُس میں بھی ایسٹ اور ویسٹ میں زیادہ تر ہمارے چھ ، سات آٹھ ممالک ہیں، جہاں جماعت پھیل رہی ہے اور بڑی تیزی سے وہاں کام ہو رہا ہے۔پھر جیسا کہ میں نے کہا کہ ہمارا کام اسلام کے پیغام کو دنیا میں پھیلانا ہے۔اسلام کی حقیقی اور خوبصورت تعلیم کا پر چار کرنا ہے تا کہ دنیا کو اسلام کی خوبصورت تعلیم کا پتہ چلے اور ہمارے مبلغین اللہ تعالیٰ