خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 779
خطبات مسرور جلد 12 779 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 دسمبر 2014ء خطبات کے تراجم اور علمی کام کرنے کی آپ کو توفیق ملی۔افریقہ میں آپ نے بڑے صبر کے ساتھ مشکل حالات میں خدمت کی توفیق پائی۔بین میں آپ نے اپنے والدین کی طرف سے مسجد بھی تعمیر کروائی۔آپ کو ماریشس اور روڈرگ جزیرے کے علاوہ قریبی ممالک مڈغاسکر، جزائر کو مورز اور ری یونین آئی لینڈ میں بھی خدمت کی توفیق ملی۔ماریشس میں قیام کے دوران آپ نے لٹریچر کے تراجم اور کتب کی تیاری کے حوالے سے بھر پور خدمات سرانجام دیں۔متعدد جماعتی لٹریچر کے فرنچ زبان میں ترجمہ کی توفیق ملی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب کشتی نوح کا فریچ ترجمہ کرنے کی توفیق ملی۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطبات کے فرنچ ترجمے کی کیسٹ ریکارڈ کروا کر فرنچ ممالک کو بھجواتے رہے۔قرآن کریم کا کریول زبان میں ترجمہ کرنے کی توفیق ملی۔نئے شائع ہونے والے فریچ قرآن کریم کی فائنل چیکنگ اور تصحیح کی توفیق ملی۔سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ نے ایک مختصر کتاب لکھی۔بڑے بے نفس سادہ اور ریا سے پاک انسان تھے۔آپ میں بہت عاجزی تھی بلکہ شروع سے ہی ان میں عاجزی تھی۔مجھے یاد ہے ربوہ میں جب پڑھتے تھے تو جلسہ سالانہ کے دنوں میں ہم اکٹھے ہی ڈیوٹیاں دیتے تھے۔انتہائی عاجزی دکھانے والے شخص تھے۔ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے اور بڑے بارونق اور خوش مزاج بھی تھے۔وفات سے چند ماہ قبل تقریباً ساڑھے چار ہزار یورو خاموشی سے آئیوری کوسٹ میں مسجد کی تعمیر کے لئے دیئے۔ایک احمدی کو رقم کی ضرورت تھی تو اس کی فیملی میں سے جب کوئی مدد نہ کر سکا تو آپ کو علم ہوا۔فوراً بلا کر خاموشی سے مطلوبہ رقم دے دی۔ربوہ کے اساتذہ کا جن سے آپ نے پڑھا بڑی محبت سے ذکر کیا کرتے تھے۔علم دوست انسان تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔ابھی جیسا کہ میں نے کہا نمازوں کے بعد ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 جنوری 2015 ء تا 22 جنوری 2015 ، جلد 22 شماره 103 صفحه 05 تا 08)