خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 778
خطبات مسرور جلد 12 778 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 دسمبر 2014ء بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنانے والی ہوں گی۔انشاء اللہ۔آپ کی دعائیں ان دعاؤں میں حصہ دار بنیں گی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کے لئے کی ہیں۔جلسہ کے بخیر و خوبی اختتام پذیر ہونے اور دشمن کے ہر شر کے اس پر الٹنے کے لئے بھی دعائیں کریں کیونکہ دشمن کہیں بھی کچھ بھی کر سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن اور مقصد کو جلد پورا ہوتا دیکھنے کے لئے دعائیں کریں۔اپنے رات دن، صبح شام ذکر الہی میں گزاریں۔تبھی جلسے میں شامل ہونے کے مقصد کو حاصل کرنے والے بن سکیں گے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ جلد ہمیں وہ نظارے دکھائے جب ہم دنیا کو مسیح محمدی کے ساتھ جڑ کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہوتا ہوا دیکھنے والے ہوں۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو ہمارے ایک سابق مبلغ سلسلہ مکرم احمد شمشیر سوکیہ صاحب کا ہے جو 24 دسمبر 2014ء کو ماریشس میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ من 1933ء میں آپ پیدا ہوئے۔آپ ماریشس کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد عبدالستار سوکیہ صاحب لمبا عرصہ صدر جماعت رہے۔آپ کے دادا عبدالمناف سوکیہ صاحب نے حضرت صوفی غلام محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مبلغ سلسلہ کے ذریعہ بیعت کی تھی۔1952ء میں مکرم شمشیر سوکیہ صاحب نے سینئر سکول سرٹیفکیٹ کا امتحان کیمبریج یونیورسٹی سے پاس کیا۔53ء میں آپ نے سول سروس میں نوکری شروع کی۔1962ء میں جب آپ بطور انسپکٹرانکم ٹیکس کام کر رہے تھے تو رخصت پر زیارت مرکز قادیان اور ر بوہ گئے۔ایک لمبا عرصہ سے آپ کی خواہش تھی کہ زندگی وقف کرنی چاہئے۔ربوہ پہنچ کر اس خواہش نے اتنا جوش مارا اور وہاں کا ماحول اتنا اچھا لگا کہ آپ نے وہیں سے نوکری سے استعفیٰ کا خط لکھا اور زندگی وقف کر کے جامعہ احمدیہ میں داخلہ لے لیا۔6 نومبر 1962ء کو جامعہ احمد یہ ربوہ میں داخل ہوئے۔جولائی 1966ء کو جامعہ سے فارغ التحصیل ہوئے۔جامعہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ واپس ماریشس تشریف لائے۔یہاں آپ کی شادی اولین احمدی الحاج عظیم سلطان غوث صاحب کی بیٹی سعیدہ سوکیہ صاحبہ سے ہوئی۔ابتدائی تقریر آپ کا ماریشس کے لئے ہوا۔اس کے بعد جولائی 1967ء سے ستمبر 1977 ء تک آئیوری کوسٹ میں بطور مبلغ خدمت سرانجام دی۔بعد ازاں ربوہ میں کچھ عرصہ قیام کے بعد مارچ 1978 ء میں دوبارہ آئیوری کوسٹ تشریف لے گئے۔اگست 1981ء میں آپ کا تبادلہ آئیوری کوسٹ سے بین ہو گیا اور ا پریل 1987 ء تک آپ نے بینن میں خدمات کی توفیق پائی۔1987ء میں آپ با قاعدہ سروس سے ریٹائر ہوئے لیکن مختلف حیثیت سے جماعتی خدمات سرانجام دیتے رہے۔