خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 700
خطبات مسرور جلد 12 700 47 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 نومبر 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 21 رنومبر 2014 ء بمطابق 21 نبوت 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض ارشادات اور تحریرات پیش کروں گا جن میں آپ نے قبولیت دعا کے واقعات بیان کئے ہیں۔یہ چند واقعات ہیں۔ان میں نشانات کا بھی ذکر فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ کی تائیدات کا بھی ذکر فرمایا ہے اور نصیحت فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں مجھے بھیجا ہے، اپنے فرستادہ کو بھیجا ہے۔اس کی باتوں کو سنو کہ اسی میں برکت ہے اور اس سلسلے کی ترقی خدا تعالیٰ کی تقدیروں میں سے ایک تقدیر ہے اور اس کے ماننے سے ہی انسانیت کی بقا ہے۔ایک جگہ نواب علی محمد خان صاحب رئیس لدھیانہ کے ایک خط کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ نواب علی محمد خان صاحب مرحوم رئیس لدھیانہ نے میری طرف خط لکھا کہ میرے بعض امور معاش بند ہو گئے ہیں آپ دعا کریں کہ تا وہ کھل جائیں۔( کچھ کاروباری پریشانیاں تھیں۔فرماتے ہیں ) جب میں نے دعا کی تو مجھے الہام ہوا کہ کھل جائیں گے۔میں نے بذریعہ خط ان کو اطلاع دے دی۔پھر صرف دو چار دن کے بعد وہ وجوہ معاش کھل گئے ( ان کے کاروبار میں یا ان کے کام میں کمی کی جو وجہ بنی تھی وہ دور ہو گئی۔فرمایا کہ میں نے بذریعہ خط ان کو اطلاع دی۔وہ دو چار دن میں کھل گئے ) اور ان کو بشدت اعتقاد ہو گیا۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ان کا جو اعتقاد تھا مزید پختہ ہو گیا ) پھر ایک دفعہ انہوں نے بعض اپنے پوشیدہ مطالب کے متعلق میری طرف ایک خط روانہ کیا اور جس گھڑی انہوں نے خط ڈاک میں ڈالا اسی گھڑی مجھے الہام ہوا کہ اس مضمون کا خط ان کی طرف سے آنے والا ہے۔تب میں نے بلا توقف ان کی