خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 667 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 667

خطبات مسرور جلد 12 667 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 نومبر 2014ء چندہ دینے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس قرض لینے والے کے دل میں ڈالا اور اس نے وہ رقم لوٹا دی۔کہتے ہیں کہ مالک مکان کا کرایہ بھی ادا ہو گیا اور خیر و خوبی سے میری بیوی کے ڈیلوری بھی ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اولاد سے بھی نوازا۔دار السلام تنزانیہ کے ایک احمدی دوست عیسی صاحب بیان کرتے ہیں۔انہوں نے نوے کی دہائی میں احمدیت قبول کی تھی۔اس سے پہلے وہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے لیکن احمدیت قبول کرنے کے بعد ایمان میں کافی ترقی کی۔اب ماشاء اللہ موصی ہیں اور مالی قربانی کرنے والے ہیں۔ہمیشہ اپنی اور اپنی فیملی کا چندہ وعدے سے زیادہ ادا کرتے ہیں۔جماعتی تعلیمات کو بجالانے میں پرانے احمدیوں سے بہت آگے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے دار السلام تنزانیہ کے ریجنل پریذیڈنٹ ہیں۔کہتے ہیں کہ جب سے میں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی شروع کی ہے، اللہ تعالیٰ کے بہت سے افضال اپنے اوپر نازل ہوتے دیکھے ہیں۔اتنی برکات نازل ہوئی ہیں کہ جو بیشمار ہیں۔مثال کے طور پر کہتے ہیں کہ خاکسار کا پہلے ایک گھر تھا۔لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین گھروں کا مالک ہوں۔میری اولا دبھی بہترین جگہ پر تعلیم حاصل کر رہی ہے۔اسی طرح الا ڈا ریجن کے مبلغ صاحب کہتے ہیں ایک مرتبہ سویو (Soyo) جماعت کے دورے پر گئے تو سات سال کی ایک بچی رشیدہ یا راشدہ ، اب دیکھیں بچوں کے دل میں بھی کس طرح اللہ تعالیٰ ڈالتا ہے، ٹماٹر اور مرچیں اور مالٹے لے کر آئی اور کہا کہ وہ یہ سب تحریک جدید کے چندہ کے لئے لائی ہے۔وہاں کے صدر صاحب نے بتایا کہ وہ ہر ماہ چندہ دیتی ہے اور اگر اس کی ماں چندے کے پیسے نہ دے تو وہ روتی ہے۔جب معلم صاحب چندہ لینے آئے تو وہ سکول گئی ہوئی تھی۔آج ہمیں دیکھ کر وہ گھر گئی اور پیسے نہ ملے تو اپنے کھیت کی یہ چند چیز میں بطور چندہ کے لے کے آئی ہے۔پس یہ قربانی کی وہ روح ہے جو اللہ تعالیٰ بچوں میں بھی پیدا کر رہا ہے۔نائیجیریا کی ایک جماعت او کینے (Okene) کے صدر صاحب کہتے ہیں۔خاکسار کچھ عرصہ مالی مشکلات کا شکار رہا اس کی وجہ سے کافی پریشانی ہوئی۔پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ خاکسار نے تین ماہ سے چندہ ادا نہیں کیا۔ممکن ہے اسی سبب خاکسار اس مالی پریشانی میں مبتلا ہو۔اس پر میں نے تین ماہ بعد چار ہزار نائزہ چندہ ادا کیا۔خدا تعالیٰ کا کرنا ایسا ہوا کہ اسی ماہ خاکسار نے ایک قطعہ زمین بیچا جس پر میرے مولیٰ کریم نے آٹھ لاکھ نائزہ کا منافع عطا فرمایا۔اس وقت میرے ایمان کو جہاں مزید تقویت ملی وہیں یہ بات